آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 491
20:49

2026/10/24

شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک

ذب
صوبہ خراسان کے حوزہ علمیہ کے علمی شعبہ کے سربراہ نے قم میں دارالعلم کے تسلسل کا ذکرکیا اور اس کے علمی مرکز کی نشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مدرسہ فقہ و اصول کے دائرہ کار میں آئندہ سال ایک بین الاقوامی شعبہ کھولنے کا ذکر کیا۔

آستان نیوز کے مطابق حوزہ علمیہ خراسان کے علمی شعبے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی رضائی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے دارالعلم کے عہدیداروں کے دورہ قم اور علما اور مراجع سے ان کی ملاقاتوں کا ذکرکرتے ہوئے پہلے دارالعلم کے قیام کی تاریخ بیان کیا اور کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں مدرسہ دارالعلم کا قیام 3 مدرسوں سے عمل میں آيا لیکن رواں سال موسم گرما میں دارالعلم کےمدرسوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سال مدرسہ میں فقہ اصول ، علوم عقلی اور قرآن و ادبیات کی تعلیم شروع کی گئی لیکن 4 سال بعد ان مدرسوں کی تعداد 7 سات ہوگئی۔  
 حجت الاسلام رضائی نے دارالعلم کے قیام اور اس کی کمیٹی میں آستان قدس رضوی کے متولی کی رکنیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کمیٹی کے ارکان کی موجوگي میں دارالعلم کے منصوبوں کے بارے میں فیصلے کئے جاتے ہیں۔
 حجت الاسلام رضائي نے دارالعلم کی بنیاد کے چار محوروں علمی ، ابلاغیاتی ، تدارکارتی اور ثقافتی محور کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان کے انتظامی امور حوزہ علمیہ اور آستان قدس رضوی کے درمیان تقسیم کئے گئے ہیں ۔
 انہوں نے کہا کہ دارالعلم کے کلاسز اور پروگرام علوم اسلامی رضوی، مدرسہ خیرات خانہ، مدرسہ میرزا جعفر اور تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی عمارتوں میں منعقد ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سبھی 7 مدرسوں کے پانچ سالہ جامع پروگرام انتہائي اعلی معیار کے ہیں جو کمیٹی کی منظوری سے ایجنڈے کا حصہ بنتے ہیں ۔
 
حجت الاسلام رضائي کا کہنا تھا کہ قم، تہران اور مشہد کے اساتذہ کی دارالعلم میں خدمات اس مرکز کی اہم خصوصیات ہیں اور ان اساتذہ کی تعداد 64 ہے جن میں پچاس فیصداساتذہ خراسان کے ہین اور باقی دیگر صوبے کے ہیں۔


 دارالعلم کا تسلسل اور اس کی علمی مرکزیت

 حوزہ علمیہ خراسان کے نائب سربراہ نے دورہ قم کا ذکرکیا اور کہا کہ علما اور حضرات آيات سبحانی ، فاضل ،شب زندہ دار ، فیاضی ، قائنی ، نجفی ، علیدوست اور یزدان پناہ سے ملاقاتیں بہت ہی مفید رہیں ۔
انہوں نے  کہا کہ دارالعلم کو ایک علمی مرکز اور مرجعیت میں تبدیل کرنا سبھی عہدیداروں کی خواہش اور کوشش ہے اور مدرسہ فقہ و اصول میں موضوع شناسی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ممتاز اساتذہ کی جانب سے دارالعلم میں اپنی خدمات دینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز اس علمی مرکز کے لئے بہت ہی اہم ہے ۔
 انہوں نے آخر میں مدرسہ فقہ و اصول میں بین الاقوامی شعبہ کے اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ادارے کو بہتر سے بہترانداز میں چلانے کے لئے اس کے آخری مرحلے کے انعقاد کی خبردی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ