آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محترمہ ڈاکٹر ہما افتخار حسن نے امام رضا(ع) کی مینجمنٹ کو تدبیر اور اسلامی معاشرے کے مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصیت، یعنی تفکر کی بنیاد پر فیصلے کرنا اور جذباتی اقدامات سے دوری، بالکل وہی راستہ ہے جو شہید رہبر (رحمتہ اللہ علیہ) کی شخصیت میں دیکھا گیا،ان کے نزدیک رضوی استقامت اور صبر؛ دشمنوں کے خلاف ایک ڈھال اور بےمثال مینجمنٹ میں کامیابی کا راز ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کی شخصیت کا جائزہ
اس مذہبی کارکن نے ڈاکٹر علی لاریجانی کی علمی و سیاسی شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ایک ممتاز شخصیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا سربراہ کم ہی ملتا ہے جس کے پاس بیک وقت علم اورمینجمنٹ کا سابقہ ہو،ڈاکٹر لاریجانی کی سماجی اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن ایک متفکر مسلمان معمار کی عکاسی کرتا ہے ، اور حتی عام لوگ بھی ان کی اس فکری یکجہتی کو محسوس کرتے ہیں۔
امریکہ میں ثقافتی ذمہ داری اور زیارت کی آرزو
ڈاکٹر ہما افتخار حسن نے امریکہ میں اپنی علمی و ثقافتی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت ساری سرگرمیاں اسلامی اقدار اور خاندانی بنیادوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تشکیل پائی ہیں۔
انہوں نے مشہد مقدس میں آنا اور امام رضا(ع) کی زیارت کو ایک عظیم توفیق اور دیرینہ آرزو قرار دیا جو امام رضا(ع) کی عنایات کی بدولت حاصل ہوئی ہے ۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ رضوی تعلیمات سے مستفید ہو کر عقلانیت اور امن کا پیغام دنیا تک منتقل کیا جا سکےگا۔