حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں گیارہ راتوں تک مسلسل ’’حسینیہ حرم‘‘ نے خدام اور انتظامی عملے کی اتنھک کوششوں سے سید الشہداء کے ساتھ خدمت،محبت اور عقیدت کا ایک باب رقم کیا۔
حرم امام رضا(ع) کا حسینیہ جو کہ صحن قدس میں واقع ہے ،1448 ہجری قمری کے محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ایرانی اقوام اور اسلامی ممالک کے عزاداروں کے سوگ کا مرکز بن چکا ہے ۔