آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 117
00:54

2026/02/20

روضۂ رضوی مقدس کے متولی کی طرف سے شہیدِ عالی مقام سید حسن نصراللہ کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام

روضۂ رضوی مقدس کے متولی کی طرف سے شہیدِ عالی مقام سید حسن نصراللہ کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام
روضۂ رضوی مقدس کے متولی نے ایک تعزیتی پیغام میں سید عبدالکریم نصراللہ، شہیدِ عالی مقام سید حسن نصراللہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ احمد مروی کے پیغام کا متن یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
فخرِ عالم اسلام اور عظیم الشان شہید سید حسن نصر اللہ کے مومن اوربزرگوار والد محترم جناب سید عبد الکریم نصر اللہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی طور پر دکھ ہوا۔
یقیناً ایک مومن انسان کا منجی عالمِ بشریت کی ولادت سے منسوب ایّام میں اس دنیا سے رخصت ہونا ان کی اچھے انجام  اور انتظار و ولایت سے روحانی وابستگی کی علامت ہے ۔
ایک ایسا باپ جس نے اپنی پوری عمر ایمان، اخلاص اور ایک مومن نسل کی تربیت میں گزار دی جس کا ثمر ایسا فرزند تھا جو آج بھی مزاحمت،عہد الہیٰ سے وفاداری اور امت مسلمہ کی عزت و عظمت کے دفاع کی علامت ہے ۔
 میں حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ کے جور میں مرحوم کے معزّز خاندان خصوصاً لبنان کی جان نثار اور بہادر عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے پروردگار کی رحمت اور درجات کی بلندی اور  شہید بیٹے کی ہمنشینی کے لئے دعا کرتا ہوں اور دعا ہے کہ خداوند متعال پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔ 
امید ہے کہ ان بابرکت ایّام کے طفیل اور ایک صالح اور مجاہد فرزند کی تربیت کے صلے میں مرحوم کی روح کو حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خاص عنایات شامل ہوں گی ۔ 
احمد مروی
متولی آستان قدس رضوی


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم