آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 124
03:35

2026/03/07

 رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی عالم اسلام میں علمی اور تحقیقی تعاون کی تقویت کا محور، یونیورسٹی کے سربراہ کا بیان 

 رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی عالم اسلام میں علمی اور تحقیقی تعاون کی تقویت کا محور، یونیورسٹی کے سربراہ کا بیان 
رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر جہانگیری نے جامعہ المصطفی العالمیہ صوبہ خراسان کی برانچ کے سربراہ سے ملاقات میں ان دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان علمی اور تحقیقی تعاون کی اپمیت پر زور اور کہا کہ رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اسلامی تعلیمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے ہر طرح کے  تعاون کے لئے تیار ہے 

آستان نیوز کے مطابق رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹرجہانگیری نے جامعہ المصطفی العالمیہ کے صوبہ خراسان کی برانچ کے سربراہ ڈآکٹر سعیدی فاضل سے ملاقات میں دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی اور علمی میدانوں میں تعاون کے طریقہ کار پر بات چيت کی 
 اس ملاقات ميں جس میں دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ملاقات کا مقصد علمی اور تعلیمی تعاون کی سطح کو مزید اوپر لے جانا بتایا گیا 
ملاقات میں فریقین نے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اور جامعہ المصطفی العالمیہ صوبہ خراسان کے درمیان اسلامی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون پر تاکید کی 
 رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر جہانگیری نے اس موقع پراسلامی تعلیمات کی ترویج میں اعلی تعلیمی اداروں کے موثر کردار کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ خراسان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کی برانچ کے ساتھ وسیع تعان کے لئے اپنی یونیورسٹی کی آمادگي کا اعلان کیا  
 جامعہ المصطفی العالمیہ صوبہ خراسان کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سعیدی فاضل نے بھی اس ملاقات میں اس طرح کی نشست کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علمی اور تحقیقی میدانوں میں تعاون کو مشترکہ اہداف و مقاصد کے حصول میں ایک اہم عنصر قرار دیا اور بین الاقوامی سطح پر اس طرح کے تعاون اور ارتباطات کی توسیع کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری