آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر اتوار یکم مارچ کو حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہرکے رواق امام خمینی رح میں عزاداروں کا اجتماع منعقدہوا جس میں بڑی تعداد میں زائرین اور مجاورین نے شرکت کی
عزاداری کے اس اجتماع میں پہلے قرآن کریم کی تلاوت کی گئی جس کے بعد مصائب سید الشہدا بیان اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی گئي ۔
اس اجتماع میں سوگواروں نے ایرانی عوام کی ایمانی اور الہی تعلیمات و بنیادوں پر زور دیتے ہوئے موجودہ استقامت کو ایک مقدس جنگ قرار دیا
شہید قائد امام خامنہ ای نے گذشتہ 28 جنوری 2026 کواپنے حالیہ خطاب میں سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کے مضبوط اور غیرمتزلزل موقف کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایرانی عوام اپنے اسلامی اور شیعی دروس اور تعلیمات کو خوب جانتے اور سمجھتے ہيں ۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرے گا اور آج ہماری ایرانی قوم اپنے اس عظیم تمدن، اپنی تاریخ اور اعلی تعلیمات کی حامل ہوتے ہوئے امریکا میں برسراقتدار فاسق و فاجر حکام کی بیعت نہيں کرے گي
عزاداری کے اس اجتماع کے شرکا نے مجاہدین اسلام ، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح اور شہید قائد امت حضرت امام خامنہ ای رح کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا اور ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھیں اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات اور امنگوں کی حفاظت کریں -