آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۴۵
۲۰:۳۳

۲۰۲۶/۰۳/۱۶

غیر ملکی زائرین نے حرم مطہررضوی میں قرآن سرپر رکھ کر الہی العفو کی صدا بلند کی

غیر ملکی زائرین نے حرم مطہررضوی میں قرآن سرپر رکھ کر الہی العفو کی صدا بلند کی
پہلی شب قدر میں امام رضا علیہ السلام کے حرم  مطہر میں بڑی تعداد میں غیر ملکی زائرین نے قرآن کے زیرسایہ الہی العفو کی صدا بلند کی

آ‎ستان نیوز کے مطابق خیر و برکت والی پہلی شب قدر میں عرب زبان ، اردو زبان اور آذری زبان جیسے غیر ملکی زائرین نے امام رضا  علیہ السلام کے حرم میں نورایمانی سے سرشار دلوں کے ساتھ اعمال شب قدر انجام دئے اور مولائے روؤف حضرت امام رضا علیہ السلام  کے جوارمیں سحر تک اللہ سے راز ونیاز کیا اور خدا سے رحمت و مغفرت طلب کی
اردو زبان زائرین نے پہلی شب قدرکے اعمال رات ساڑھے سات بجے رواق غدیرمیں شروع کئے جس میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے زائرین اور مشہد میں مقیم ان ملکوں کے شہریوں نے شرکت کی   
اردو زبان غیر ملکی زائرین نے اعمال شب قدر کے آغاز میں زیارت سید الشہدا کی قرائت کی جس کی قرائت کا اس شب میں بیحد ثواب ہے ۔ اردو زبان زائرین نے اعمال شب قدر کے دوران امام رضا علیہ السلام کے حرم سے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کو سلام پیش کیا 
زیارت امام حسین  علیہ السلام کے بعد جس کی قرائت محمد اجمل نے انجام دی زائرین نے دعائےجوشن کبیر پڑھی بعد ازاں حاضرین نے شب ضربت کی مناسبت سے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔ نوحہ خوانی سید میراحمد علی رضوی نے کی جبکہ مجلس عزا کو حجت الاسلام سید علی افضل زیدی نے خطاب کیا اس درمیان میثم عباس سحر اور سید عمران عباس نقوی نے مجلس عزا میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی 
عرب زبان زائرین نے بھی امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں پہلی شب قدر کے اعمال انجام دینے کے ساتھ ساتھ شب  ضربت کی مناسبت سے  امام علی علیہ السلام کی مصیبت اور شہادت پراشک ماتم بہائے ۔
عرب زبان زائرین نے  جن میں عراق ،  شام ، لبنان ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ملکوں کے زائرین شامل تھے اعمال شب قدر رواق دارالرحمہ میں انجام دئے اس دوران زائرین نے دعائے افتتاح قاری فاضل غانمیان کے ساتھ قرائت کی اس کے زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھی گئی اور زائرین نے بے کفن آقا و مولا سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حضور سلام پیش کیا  
عرب زبان زائرین کی جانب سے پہلی شب قدر کے اعمال کے دوران جس کا آغاز رات 7.30  بجے ہوا دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کی گئي دعائے جوش کبیر کی قرائت عباس غبیش اور الشیخ محمد عاشوری نے کی  اور زائرین نے شب ضربت کی مناسبت سے مجلس عزا بھی برپا کی جس میں ذکر مصیبت کے ساتھ ساتھ نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔ حجت الاسلام شیخ واعظ زادہ نے مجلس کو خطاب کیا اور پھر قران سر پر رکھ کر اعمال شب قدر مکمل کرائے ۔
  آذری زبان زائرین نے بھی پہلی شب قدر کے اعمال امام رضا  علیہ السلام کے حرم میں انجام دئے ان زائرین نے یہ اعمال حرم کے  دارالتفسیر میں انجام دئے جو مقبرہ شیخ طوسی میں واقع ہے 
 آذری زبان زائرین نے بھی  اعمال شب قدر رات ساڑھے سات بجے شروع کئے جس کے دوران دعائے جوش کبیر کے ساتھ دیگر دعاؤں کی تلاوت کی گئی۔ شب ضربت کی مناسبت سے مولائے متقیان حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر نوحہ و ماتم بھی کئے گئے
 نوحہ خوانی ذاکر اہل بیت آل اللہ نے کی جبکہ مجلس عزا کوحجت الاسلام محمد باقرساعی ور نے خطاب کیا اور قرآن سرپر رکھ کر شب قدر کے اعمال مکمل کرائے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ