آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 146
13:54

2026/03/17

ظلم کے خلاف استقامت کا راستہ جاری رہے گا، غیرملکی طلبا کا اعلان

ظلم کے خلاف استقامت کا راستہ جاری رہے گا، غیرملکی طلبا کا اعلان
امام رضا( ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا نے رہبرانقلاب اسلامی کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ظلم کے مقابلے میں استقامت کا راستہ ہر حال میں جاری رہے گا 

امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا نے ایک بیان جاری کرکے رہبرانقلاب اسلامی کی پرافتخار شہادت پر تعزیت پیش کی اور امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ غیرملکی طلبا نے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں استقامت کا راستہ جاری رہے گآ 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں جو اِنی سِلمُ لِمَن سَالَمَکُم وَ حَربُ لِمن حارِبکُم؛ کی زیارت امام حسین علیہ السلام کی عبارت سے شروع ہوا ہے درد و غم میں ڈوبے ہوئے جملوں کے ساتھ حضرت ولی عصر(عج)، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید پرور اورباعزت  عوام اور آزادی وانصاف کے راستے پرچلنے والے دنیا کے سبھی حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی گئی    
امام رضا( ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا کے اس پیغام کے ابتدائي حصے میں راہ حق میں فداکاری اور قربانی کی ضرورت کا ذکرکرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ پوری تاریخ میں انسانی عدل و انصاف کے قیام کی کوششوں میں بے پناہ قربانیاں دی گئيں اور انصاف کے قیام کے لئے ہمیشہ ہی شجاع و دانشمند انسانوں نے مجاہدت اور فداکاری کا مظاہرہ کیاہے اور رہبرشہید نے بھی اسی الہی راستے میں اپنی جان کی قربانی پیش کرکے پوری دنیا کو واضح اور روشن پیغام دیاہے کہ ہم ظلم کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے اور کسی بھی قیمت پر ظلم کے سامنے جھک جانے جیسی ذلت ورسوائي قبول نہیں کریں گے   
امام رضآ (غ) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا نے اپنے بیان میں اس مصیبت عظمی میں خود کو بھی شریک غم قرار دیا اور امریکا و صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی
ان غیر ملکی طلبا نے ایک بار پھر رہبرکبیرانقلاب اسلامی (رح) کی پاک و ملکوتی روح پر درود و سلام بھیجتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کی دعا کی 
اس میثاق نامہ کے آخر میں غیر ملکی ملکی طلبا نے آزادی اور انصاف کے پاک راستہ کو جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ بین الاقوامی طلبا کا محاذ اِنی سِلمُ لِمَن سَالَمَکُم وَ حَربُ لِمن حارِبکُم؛ کو اپنا مشعل راہ قراردیتا ہے اورباطل کی نابودی تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گا 
غیرملکی طلبا نے اپنے بیان کا اختتام «قَالو اِنَا لِلَه و اِنَا اِلیهِ راجِعون» کی قران کریم کی آيت سےکیا اور سبھی غیر ملکی طلبا نے اس بیان پر اپنے اپنے دستخط بھی کئے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب