آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 170
12:14

2026/04/05

دفاعی طاقت اور اہل بیت (ع) سے توسل سامراج کے خلاف جنگ میں کامیابی کا عامل ہے 

دفاعی طاقت اور اہل بیت (ع) سے توسل سامراج کے خلاف جنگ میں کامیابی کا عامل ہے 
حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے خطیب نے کہا کہ دفاعی طاقت اور اہل بیت (ع) سے توسل عالمی سامراج کے خلاف جنگ میں ہمارے ملک کی کامیابی کا اصل عامل اور محرک ہے 

 آستان نیوز کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین شہاب مرادی نے رہبرشہید انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد میں خصوصی پروگرام ((امام امت)) میں جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے رواق امام خمینی (رح) میں مجاورین اور زائرین کی کثیرتعداد میں شرکت  کے ساتھ منعقد ہوا  تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت محاذ حق اور باطل کے درمیان جنگ جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں ہماری کامیابی کا ایک اہم عامل طاقت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ایسا دشمن ہے جو ہمیں نابود کردینا چاہتا ہے بنابریں اگر ہم اس کے مقابلے میں کمزوری کا مظاہرہ کریں گے تو ہم صفحہ ھستی سے مٹ جائيں گے۔ لیکن اگرہمارے پاس طاقت ہوگی تو نہ صرف یہ کہ ہم دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے بلکہ ہم اس کوبدترین شکل میں سزا بھی دیں گے تاکہ پھر وہ کبھی ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔
حرم مطہر رضوی کے خطیب نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آبادی اور افرادی قوت کی کثرت بھی طاقت کا ایک اہم عامل ہے کہا کہ جس ملک کی آبادی جتنی زیادہ ہوگی یعنی اس کے پاس فوجیوں کی تعداد بھی زیادہ ہوگي اور نتیجے میں اس کی طاقت بھی زیادہ ہوگي اوروہ زیادہ طاقت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرسکے گا اورآج اسی لئے ہم دشمن کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہیں ۔
حجت الاسلام شہاب مرادی نے کہا کہ آج دشمن کے مقابلے میں ہماری کامیابی کا عامل فوجی اور میزائلی توانائي ہے اور زبوں حالی کا شکار دشمن جو جنگ کے میدان میں خود کو شکست خوردہ پارہا ہے اب نفسیاتی جنگ کا سہارا لے رہا ہے لیکن سپاہیان اسلام نے اہل بیت اطہار علیھم السلام سے توسل اور اپنی میزائلی طاقت سے استفادہ کرکے جو ایرانی جوانوں کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے جنگ میں دشمن پر غلبہ حاصل کرلیا ہے ۔
اس پروگرام کے دوران مداحان اہل بیت (ع) آل اللہ ، جعفر ملائکہ ، سید مہدی میرداماد ، علی اکبر حائری اور مرتضی اسلامی نژاد نے رزمیہ نظمیں پڑھیں اورمرثیہ خوانی کی ۔ 

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب