آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 171
13:11

2026/04/05

شہدائے مقاومت اور لبنانی شہید صحافیوں کی یاد میں حضرت رضا علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ میں دعائے توسل کی قرآئت 

شہدائے مقاومت اور لبنانی شہید صحافیوں کی یاد میں حضرت رضا علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ میں دعائے توسل کی قرآئت 
لبنان کے شہید صحافیوں کی یاد میں اوران کے ایصال ثواب کے لئے بارگاہ منور رضوی میں پرفیض دعائے توسل کی قرائت کے پروگرام کا انعقاد کیا گيا 

 آ‎ستان نیوز کے مطابق لبنان کے شہید صحافیوں کی یاد میں یہ پروگرام 29 مارچ اتوار کی شام امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن انقلاب میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد کیا گيا جس میں لبنان کے شہید صحافیوں کو یاد اور انہيں خراج عقیدت پیش کیاگيا اس  پروکرام کے دوران خاص معنوی ماحول حکفرما تھا اور لوگ کافی متاثرہوئے ۔
زیارت اور دعائے توسل کی قرائت کا یہ پروگرام ایران کے ٹیلی ویژن چینل نمبر 3 افق چینل اور قرآن چینل سے براہ راست نشر کیا گیا اور پروگرام میں شریک لوگوں نے معنوی اور روحانی ماحول میں جو عقیدت و ھمدلی سے سرشار تھا آئمہ اطہار علیھم السلام سے توسل اور  دعا کا ذکرکرتے ہوئے لبنانی شہیدوں کو یاد کیا اور دعا اور ذکر کے ثواب کو ان کی ارواح کو ہدیہ کیا ۔
اس پروگرام میں مداحان اور ذاکرین اہل بیت عصمت و طہارت (ع) احمد واعظی ، امین عارف اور حرم مطہر کے بعض دیگرذاکراین اور مداحوں نے مداحی اور مرثیہ خوانی کی اور پروگرام میں شریک لوگوں نے مل کر حضرت علی ابن موسی الرضآ علیہ السلام کے جوار میں دعائے توسل کی قرآئت کی ۔
اس پروگرام میں لبنان میں شہید ہونے والے صحافیوں شہید علی شعیب ، شہید محمد فتونی اور شہیدہ فاطمہ فتونی کو جنھیں غاصب صیہونی حکومت نے صحافتی فرائض انجام دیتے وقت شہید کردیا تھا جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گيا 
امام رضآ علیہ السلام کی بارگاہ میں اس پروگرام کے انعقاد نے ایمان ، استقامت اور ذرائع ابلاغ کے مقدس پیشہ اور صحافیوں کی ذمہ داریوں کے مابین گہرے تعلق کا جلوہ پیش کیا ۔
 واضح رہے کہ دعائے توسل کی قرائت کی کمپیئن امام رضا علیہ السلام کے حرم سے شروع ہوئی اور ایک ہفتے کے اندر قومی سطح پر لوگ اس میں شامل ہوگئے اور اب ایران کے گوشہ و کنار میں ہر روز رات 8 بجے لوگ ایک ساتھ دعائے توسل پڑھتے ہیں 
دعائے توسل کا آج کا پروگرام بھی جو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہوا ایمان اور ذرائع ابلاغ کی کارکردگی نیز ایثار و فداکاری کی ثقافت کی تقویت کامرکز بنا جس میں دعا کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں اور صحافیوں کی خطیرذمہ داریوں پرتاکید کی گئی ۔    


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد