آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 172
13:20

2026/04/05

100 غیر ملکی زائرین کی شرکت سے حرم مطہر رضوی میں اعتکاف کا پہلا دور

100 غیر ملکی زائرین کی شرکت سے حرم مطہر رضوی میں اعتکاف کا پہلا دور
آ‎ستان قدس رضوی میں ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ غیرملکی زائرین کے اعتکاف کا پہلا دور پاکستان، افغانستان اور شام جیسے 6  ملکوں کے 100 زائرین کی شرکت سے حرم مطہر کی مسجد گوہر شاد میں انجام پایا  ۔

آستان نیوز کے مطابق ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ مہدی لسانی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس سال ماہ مبارک رمضان میں پہلی بار غیرملکی زائرین نے حرم مطہر میں اعتکاف انجام دیا اس دوران 100 غیر ملکی زائرین معتکف ہوئے۔  
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زائرین کے لئے اعتکاف کا اہتمام حرم مطہر رضوی میں پہلی بار کیا گیا تھا جس میں پاکستان، افغانستان اور شام جیسے بعض دیگر ملکوں کے 100 زائرین نے حصہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارہ غیر ملکی زائرین کی درخواست اور آستان قدس رضوی کے متولی کی موافقت کے پیش نظر اعتکاف کے وقت اور جگہ میں توسیع کی گئی اور  اعتکاف کا یہ عمل شعبان میں بھی اور ماہ مبارک رمصان میں بھی انجام پایا ۔   
 انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دنیا کے 6 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 100 غیر ملکی زائرین کے لئے حرم مطہر رضوی کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف کا اہتمام پہلی بار کیا گيا کہا کہ اس بار 100 غیرملکی  زائرین کو اعتکاف کی عبادت میں شرکت کا موقع دیا گيا 
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ماہ رجب کے اعتکاف کے لئے اپنے نام لکھوائے تھے لیکن قرعہ انداز میں ان کے نام نہ آسکے انہیں ماہ مبارک رمضان میں اعتکاف کرنے کا موقع دیا گیا اور یوں 100 غیرملکی زائرین نے پہلی بار حرم مطہر میں اعتکاف کیا ۔  
 مہدی لسانی نے کہا کہ معتکفین کے لئے متعدد مذہبی پروگراموں منجملہ تقریر ، اخلاقی دروس اور منقبت خوانی و مرثیہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گيا تھا اور آخر میں انہیں متبرک تحائف بھی دئے گئے جن میں تسبیح اور حرم مطہر کے متبرک پتھر کے ٹکڑے بھی شامل تھے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم