آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۸۵
۱۲:۳۸

۲۰۲۶/۰۴/۱۲

امام رضا(غ) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مرکز سے جارحین کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز

امام رضا(غ) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مرکز سے جارحین کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز
ایران اسلامی کی مقدس سرزمین پر شیطانی مرکز کی جارحیت اور حملے کے بعد صیہونی حکومت اور امریکا کے جرائم کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ دائر کرنےکی غرض سے مظلوم کی وکالت کے زیرعنوان قومی کمپیئن امام رضا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایران کے نائب وزیرقانون کی موجودگی میں شروع  ہوئي تاکہ ایرانی عوام کو پہنچنے والے مادی اور معنوی نقصانات کا تاوان وصول کیا جاسکے ۔ 

 آستان نیوز کے مطابق اس بار امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کا خیمہ مقاومت  سفارتی اور قانونی اقتدار کے واقعہ کا میزبان تھا  
     ایران کے نائب وزیرقانون ڈاکٹر سید محمد مہدی غمامی نے اس اجلاس میں حالیہ حملوں اور جارحیتوں کے مقابلے  میں ایرانی قوم کی غیر معمولی قومی غیرت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی عظیم  قوم پر درود و سلام بھیجتے ہيں جو ان راتوں میں پوری شجاعت اور فداکاری کے ساتھ میدانوں میں موجود رہی تاکہ ایران  اسلامی کی عزت اور سربلند تاریخ اور ارضی سالمیت کی حفاظت کرے اور یہی استقامت ہماری آنے والی قانونی جنگ میں سب سے مضبوط پشپناہ ثابت ہوگی ۔
انہوں نے جارح  امریکا اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف  قانونی پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان جارحیتوں سے ایرانی معاشرے کو بڑے پیمانے پر جانی، مالی اور نفسیاتی نقصان پہنچا  ہے۔ چھوٹے بڑے کاروبار بند ہوجانے سے لے کر ان حملوں سے پیدا ہونے والی بدامنی کے باعث نفسیاتی نقصانات  اورلوگوں کی در بدری، یہ ساری چیزیں وہ ہیں کہ جن کا اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالتوں کے 1390 کے قانون کےمطابق  دشمنوں سےحساب اور تاوان وصول کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر غمامی نے انتہائی ٹھوس لہجے میں کہا کہ ہم جرائم پیشہ افراد کے اموال اور املاک کو ضبط کرکے عوام کو ان کا حقیقی تاوان دلوائيں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد  بین الاقوامی حلقوں میں ان سفاک مجرموں کے بارے میں اس حقیقت کو آشکار کرنا ہے کہ ان کی ایرانی عوام سے براہ راست دشمنی ہے اور انہوں نے ایرانی عوام کی عزت و شرف کو نشانہ بنایا ہے ۔ ڈآکٹرغمامی کا کہنا تھا کہ  اس  قانونی مورچے میں تاریخی موجودگی محمد و آل محمد (ص ) پر صلوات کی برکت سے ان اپسیٹینی حکومتوں پر فتح و کامیابی پر منتج ہوگی   
  اس درمیان وکالت مظلوم کے نام سے صیہونی حکومت اور امریکا کے خلاف مقدمہ کی کارروائي شروع کردی گئي ہے اس کارروائي کا مقصد جنگ رمضان کے متاثرین کو ان کا حق دلانا ہے 
 آستان نیوز کے مطابق امام رضا ( ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی نے مظلوم اقوام کے حقوق کو دلانے کے راستے میں ایران کی وزارت قانون ، صوبہ خراسان رضوی کی بار کونسل اور امام صادق (ع) یونیورسٹی کے شہری اور انسانی حقوق مرکز اور تھینک ٹینک کے تعاون سے مظلوم کی وکالت کے نام سے قومی کمپیئن شروع کردی ہے 
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کا خیمہ مقاومت ہررات مشہد مقدس کے فلسطین اسکوائر پر طالبات کے ہاسٹل کے سامنے اپنی سرگرمیاں انجام دیتا ہے جس کے دوران متاثرین سے وکالت وصول کرکے وکلا سے صلاح و مشورہ کیا جاتا ہے تاکہ مقدمے کی کارروائي شروع کی جاسکے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ