آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 188
12:43

2026/04/12

حرم مطہر رضوی میں رہبرشہید کے چہلم کا خصوصی پروگرام 

حرم مطہر رضوی میں رہبرشہید کے چہلم کا خصوصی پروگرام 
رہبرشہید انقلاب کی شہادت کے چالیس دن پورے ہونے کی مناسبت سے چہلم کا خصوصی پروگرام امام رضآ علیہ السلام کے حرم مطہر میں مومنین اور امت حزب اللہ کی شرکت سے منعقد ہورہا ہے 

آستان نیوزکے مطابق رہبرشہید انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (رح) کی شہادت کے چالیس روز مکمل ہونے کی مناسبت سے چہلم کا خصوصی پروگرام امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہورہا ہے جس مین مومنین ، امت حزب اللہ ، بارگاہ منور رضوی کی انتظامیہ کے عہدیداران ، کارکنان اور خدام نیز زائرین کی کثیرتعداد شرکت کررہی ہے   ۔
یہ خصوصی  پروگرام 8 اور 9 اپریل   2026 کو ترتیب دیا گيا ہے  جو رات 19:30 بجے  امام رضا علیہ السلام کے حرم کے رواق امام خمینی (رح) میں شروع ہوتا ہے جہاں سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔
بدھ  8 آپریل کو ہونے والے چہلم کے اس خصوصی پروگرام میں ایران کے معروف مداح اہل بیت مہدی رسولی و ال اللہ نے مرثیہ خوانی کی جبکہ حجت الاسلام حسینی خراسانی نے خطاب کیا ۔
رہبرشہید انقلاب اسلامی کے چہلم کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں منعقدہ اس خصوصی پروگرام کے آغاز میں قرآن کریم کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی گئی  بعد ازاں زیارت امین اللہ پڑھی گئي ، چہلم کے خصوصی پروگرام کے دوران تعزیتی نظمیں اور نوجوانان رضوی کے ذریعے رجز خوانی بھی کی گئی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال