آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۸۹
۱۴:۰۶

۲۰۲۶/۰۴/۱۲

امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام کا مشہد کے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  

امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام کا مشہد کے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  
امام حسین علیہ کے حرم کے خدام سیدالشہدا کے روضے کا سرخ پرچم لے کر ان جگر سوختہ ماؤں کے دلوں کے مہمان بنے کہ جن کے پارہ ہائے جگر نے امام حسین علیہ السلام کی راہ میں اپنی جان قربان کردی تاکہ ثابت کریں کہ کربلا کبھی بھی اپنے جانبازوں اور فداکاروں کو فراموش نہیں کرتی ۔

آستان نیوز کے مطابق آج آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا کانفرنس ہال غربت و آشنائی کی خوشبو سے معطر تھا ایسی خوشبو جو گویا براہ راست بین الحرمین سے آرہی تھی تاکہ امام رضا علیہ السلام کے حرم میں موجود زخمی دلوں کا مرہم بنے ۔
متبرک پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام کی امام رضا علیہ السلام کے حرم میں آمد اور موجودگی گویا سید الشہدا علیلہ السلام کی ضریح مبارک کی خوشبو بکھیر رہی تھی، یہ موجودگی محض ایک رسمی ملاقات نہیں تھی کہ بلکہ پرچمدار عشق حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زیرسایہ ایران اور عراق کے درمیان گہرے معنوی رابطے کی واضح علامت تھی ۔    
میناب سے مشہد تک کا سفر؛ خون اور خدمت کا رشتہ 
 امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام نے کربلا سے یہ سفر میناب کے گرم علاقے کی دلجوئی  سے شروع کیا امام حسین علیہ السلام کےحرم کے خدام جو خود کو سربازان ولایت سمجھتے ہيں مشہد مقدس مشرف ہونے سے پہلے ان سوگواروں سے ملنے میناب گئے جنھوں نے اپنے پیاروں اور معصوم بچیوں اور بچوں کو حق کی راہ میں فدا کردیا تھا اور پھر 10 اپریل 2026 کو مشہد الرضا (ع ) پہنچ کر ان شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی جنھوں نے اپنے عزیزوں اور پیاروں کو اللہ کی راہ میں پیش کیا تھا ۔ ان خدام حرم حسینی نے شہدائے مقاومت اور جنگ رمضان کے اہل خانہ کو سید الشہدا علیہ السلام کی جانب سے عزت و تکریم سے نوازا ۔

وہ مائيں جو خدا کی امانتدار تھیں  
آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے کانفرنس ہال کے گوشے میں ماؤں کی رونے کی آوازیں مجلس کے ستون میں لرزہ پیدا کررہی تھیں ۔ وہ مائيں جن میں سے ہر ایک کی عشق و عقیدت کی الگ الگ داستانیں تھیں۔
شہید صادقی کی والدہ جن کی آنکھ میں فخرموجزن تھا اپنے شہید بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں (( اے میرے لال)) تونے میرا اپنے باپ اور ملک کا سر فخر سےاونچا کردیا ۔  
تھوڑے سے فاصلے پرشہید کاظم شافعی کی والدہ زینبی صبر و حوصلے کے ساتھ اپنے بیٹے کو امام زمانہ (عج) کا سپاہی کہہ کر پکار رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ : وہ میرے پاس ایک امانت کے طور پر تھا انشاء اللہ کہ ہم امام زمانہ (عج) کے سامنے سرخرو ہوں گے۔
شہید حسین عشقی کی ماں اپنے بیٹے کی خبرشہادت سننے کے وقت کی حالت اور کیفیت بیان کرتے ہوئے  کہہ رہی تھیں (( میرے بیٹے کو جس چیز کی تمنا تھی وہ اس کو مل گئي )) لیکن میرے دل کو چین نہیں مل رہا تھا تاہم آج جب وہ فرزند حضرت فاطمہ (س) امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام کے سامنے بیٹھیں تھیں تو گویا ان کے دل کو قدرے سکون مل گیا تھا    
خون جو ایک دوسرے میں آمیختہ ہوگئے 
 امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامیہ کے قا‏ئم مقام سربراہ اور عتبہ مقدس حسینی کے نمائندے سید محمد حسن بحرالعلوم نے جذباتی انداز میں تقریرکرتےہوئے ایران اور عراق کے عوام کے گہرے اور مضبوط رشتوں پر زور دیا ۔ 
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن قوتیں کسی بھی قیمت پر ایران اور عراق کے عوام کے روابط کو خراب نہيں کرسکیں گي کہا کہ ہمارے دل آّپ کے ساتھ ہیں اور ہمارے ہاتھ آّپ کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور ہمارے خون آپ کے خون سے آمیختہ ہیں۔
عتبہ مقدس حسینی کے نمائندہ خصوصی نے شہدا کو باعث عزت و سربلندی قراردیا اور زخمیوں کے لئے اللہ سے شفائے عاجل کی دعا کی ۔    
 اس موقع پر آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام اسفندیاری نے بھی اپنے خطاب میں شہدا کے اہل خانہ کو معاشرے کا چراغ راہ قراردیا اور کہا کہ ان عظیم لوگوں کی خدمت کا اجر شہادت کے اجر سے کم نہيں ہے 
 دلوں کو تسلی دینے کے لئے ذکر مصائب سید الشہدا (ع)
مداح اہلبیت محمود صفائی کربلائي نے جیسے ہی مصائب اہل بیت (ع) پڑھنا شروع کیا حاضرین کی آنکھوں سے اشک جاری ہونے لگے ان کے ذکر مصائب نے وہاں موجود لوگوں کو ہواؤں کے دوش پر سیدھے کربلائے معلی پہنچا دیا جو تمام  قربانیوں اور فداکاریوں کا سرچشمہ اور مرکز ہے 
اس پروگرام کے آخر میں امام حسین علیہ السلام کے حرم کی طرف شہدا کے والدین اور گھر والوں کو متبرک تحائف پیش کئے گئے جو داغدار دلوں کے لئے باعث تسکین بنے۔ 
یہ پروگرام شہدا کو خراج عقیدت اور شہدا کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنے سے زیادہ ایک حقیقت کی تجلی تھا کہ شہادت اور خدمت کا راستہ دونوں ہی ایک بارگاہ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے آج کربلا مشہد پہنچی تاکہ یہ بتاسکے کہ کوئي بھی جغرافیائي سرحد پیروان اہلبیت علیھم السلام کے درمیان فاصلہ پیدا نہيں کرسکتی اور شہید کا خون ایک ایسی ریسمان ہے جو حق پرستوں کے دلوں کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھے گی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ