آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 210
08:14

2026/04/26

قرآن رنّانی ؛ایک قلمی گوہر ہے جس پر شہید رہبر(رحمت اللہ علیہ) کی یادگار تحریر درج ہے 

قرآن رنّانی ؛ایک قلمی گوہر ہے جس پر شہید رہبر(رحمت اللہ علیہ) کی یادگار تحریر درج ہے 
رواں سال کے عشرہ کرامت کے ایّام میں آستان قدس رضوی نے اپنے قلمی خزانے سے ایک قیمتی اور نفیس قرآن کریم کو جو عبد اللہ رنّانی کی خوبصورت خطاطی پر مشتمل ہے سے نقاب کشائی کی۔ 

یہ نایاب سرمایہ نہ صرف قاجاری دور حکومت کے فنِ خوشنویسی کی درخشاں یادگار ہے بلکہ شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای(رضوان اللہ علیہ) کی یادگار تحریر اوراسے آستان قدس رضوی کو ہدیہ کرنے کی و جہ سے ایک ہمیشہ رہنے والی میراث میں بدل گیا ہے ۔ 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قرآن کریم کا یہ نسخہ جو شہید رہبر کے دست خط سے بھی مزیّن ہے اس کی حرم امام رضا(ع) کے دارالقرآن الکریم میں نقاب کشائی کی گئی ۔
نقاب کشائی کی اس تقریب  کے دوران ہم نے اس ثقافتی تقریب کے بعض شرکاء سے گفتگو کی جن کے خیالات کا خلاصہ ذیل میں قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے سب سے بڑے علمی واقف
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کے موقوفات کے وسیع دائرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) آستان قدس رضوی کے سب سے بڑے علمی وقف کنندہ تھے جنہوں نے سن 1950 سے 2025 تک، تیرہ ہزار سے زائد نفیس قلمی نسخے اس مقدس بارگاہ کو ہدیہ کئے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ ان قلمی نسخوں کی پینتیس موضوعات اور مختلف زبانوں میں درجہ بندی کی گئی ہے جن میں قرآنی نسخوں کی خاص اہمیت ہے انہی میں سے ایک مصحف، عبد اللہ رنّانی کے خط کا ہے جس کی آج نقاب کشائی کی گئی ہے اس قرآن کریم کے حاشیہ پر شہید رہبر کی درج شدہ تحریر میں اس قرآنی نسخے کے خط اور فنی آرائشوں کے لحاظ سےا شاعت کے حوالے سے تاکید کی گئی تھی جسے آستان قدس رضوی نےا پنے ذمہ لیا اور احسن انداز میں یہ ذمہ داری پوری کی۔ 
ایک نفیس اور قیمتی قرآنی اثر کی فنی و علمی جلوہ گری
بہ نشر پبلیکیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب مسعود فرزانہ نے اس قرآنی نسخے کی خصوصیات ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن؛ خوبصورت حرف نویسی اور ادائے حروف میں بے مثال دقّت کی بنا پر دورہ قاجارکی قرآنی کتابت کے درخشاں نمونوں میں شمار ہوتا ہے ،پورے متن کی رنگ آمیزی جدول میں کی گئی ہے ،آیات کے نقوش کو باریک طلاکاری سے مزیّن کیا گیا ہے اور سورتوں کے آغاز کو رنگین اور متنوع تذہیب سے آراستہ کیا گیا ہے نیز سورتوں کے نام طلائی خط اور ماہرانہ قلم کاری سے تحریر کئے گئے ہیں۔ 
یہ قرآن مکمل متن کے علاوہ ترجمہ،روایات،تفسیر،احکام،شان نزول، قرائت کا ثواب اور یہاں تک کہ استخارے کی علامات پر مشتمل ہے اس کا ترجمہ محمد ہادی بن محمد صالح مازندرانی نے کیا ہے جو صفوی دور کے علما اور زاہدوں میں سے تھے ۔
قاجاری دور حکومت کی گرانقدر میراث
آستان قدس رضوی کے قلمی نسخوں اور قرآن کی فہرست نگاری کے ماہر جناب مہتاب شیبانی نے اس مصحف کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا یہ نسخہ جو’’قرآن رنانی‘‘ کے نام سے مشہور ہے 2019 میں شہید رہبر کےمبارک ہاتھوں سےا ٓستان قدس رضوی کو ہدیہ کیا گیا, اس کا اصلی نسخہ 1233 ہجری قمری میں ممتاز استاد عبد اللہ بن عاشور رنّانی کے خط میں تحریر کیا گیا اور ترتیب کے لحاظ سے یہ ان کے ہاتھوں لکھا جانے والا ایک سو انیسواں قرآن ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ یہ نسخہ فنی آرائش کے لحاظ سے بہت خوبصورت ہے اور قاجاری دور حکومت سے تعلق رکھتا ہے ۔
قرآن رنّانی کی اشاعت کو بہتر بنانے کے لئے تجویز
بین الاقوامی قاری قرآن جناب محمد جواد پناہی نے اس قرآن کی اشاعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن فن اور کتابت کے لحاظ سے ایک بے مثال کام ہے جسے شہید رہبر کی تائید کے ساتھ شائع کیا گیا ہے لیکن نمونے کے نسخے میں ایسا لگتا ہے کہ طباعت شدہ قلم اور حروف کا سائزعام استعمال کے لئے قدرے چھوٹا منتخب کیا گیا ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کاموں کی اشاعت کا مقصد اسے عام لوگوں بشمول قاریوں ، حافظوں اور تلاوت کرنے والوں کے لئے آسان بنانا ہونا چاہئے اگر سائزچھوٹا ہو اور عینک کے بغیر نہ پڑھا جا سکے تو اس کے استعمال میں کمی آئے گی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں