آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 213
08:21

2026/04/26

عشرہ کرامت کے موقع پر پہلی بین الاقوامی’’اذان فاخر رضوی‘‘ تقریب میں شرکت کی دعوت

عشرہ کرامت کے موقع پر پہلی بین الاقوامی’’اذان فاخر رضوی‘‘ تقریب میں شرکت کی دعوت
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے شعبہ دارالقرآن الکریم کے سربراہ نےعشرہ کرامت کے ایّام میں ’’گلبانگ حرم‘‘ کے عنوان سے  پہلی بین الاقوامی تقریب ’’اذان فاخر رضوی‘‘ میں شرکت کی دعوت عام دی ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کےشعبہ دارالقرآن الکریم کے سربراہ جناب محمد مقومی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی تقریب دو اہم محور پر مشتمل ہے جن میں ایک ممتاز مؤذنوں کی شناخت اور انتخاب ہے اور دوسرے نمبر پر حرم امام رضا(ع) کے لئے موزوں اور شایستہ اذان کی ممتاز لحن اور ترم  کو تیار کرنا شامل ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب شیعہ اذان کی سربلندی اور بہترین و فاخر رضوی اذان کی ریکارڈنگ کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے اس لئے تمام دلچسپی رکھنے والوں، قرآن کریم کی تلاوت کے شعبے میں سرگرم افراد، مذہبی لحن اور ترنم و دھن اور ترانوں کے تخلیق کاروں کو اس بڑے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 
حرم امام رضا(ع) کے شعبہ دارالقرآن الکریم کے سربراہ نے بتایا کہ اس بین الاقوامی تقریب میں پہلے درجے پر آنے والے فرد کے لئے 20 کروڑ تومان(دو سو ملین تومان)اور دوسرے درجہ پر آنےو الے فرد کے لئے 15 کروڑ تومان(ڈیڑھ سو ملین تومان) اور تیسرے درجے کے لئے دس کروڑ تومان(سو ملین تومان) انعام رکھا گیا ہے ۔ 
واضح رہے کہ ’’گلبانگ حرم‘‘ اذان مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لئے بائیس جولائی2026 تک آخری موقع ہے ، مزید معلومات حاصل کرنے اور رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ https://haram.razavi.ir/  یا ایتا اپلیکیشن پر  Golbang_Haram@ آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں