حرم امام رضا(ع) کے ادارہ دارالقرآن الکریم کے سربراہ محمد مقومی نے عشرہ کرامت کے ایّام میں شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی قرآنی سرگرمیاں متعارف کروانے کے لئے حرم امام رضا(ع) میں ’’رہبر قرآنی‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش کے انعقاد کی خبر دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش جس کےسا تھ آرٹ سروس ڈسک بھی لگائے گئے ہیں مؤرخہ 23 اپریل سے 30 اپریل تک روزانہ صبح نو بجے سے رات آٹھ بجے تک حرم امام رضا(ع) کے ادارہ دارالقرآن الکریم میں زائرین و مجاورین کے لئے کھلی رہے گی۔