آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 217
08:26

2026/04/26

’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کے تحت ملک کے 600 شہروں کے لئے زیارت کا اہتمام

’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کے تحت ملک کے 600 شہروں کے لئے زیارت کا اہتمام
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کے خصوصی پروگراموں کو روضہ منورہ امام رضا(ع) کی حدود کو پورے ایران تک وسیع ہونے کی علامت قرار دیا اور رواں سال کے پروگراموں میں زیارت اور امام کے ساتھ تجدید عہد کو مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاکٹر عبد الحمید طالبی نے عشرہ کرامت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان بابرکت ایّام کو ولایت کے ساتھ گہرے تعلق کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت ؛ پورے ملک میں حرم رضوی کے دائرے کو پھیلانے کا عشرہ ہے ، اس بارگاہ کے خادمین کا مختلف شہروں میں لوگوں کے درمیان ہونے سے اس سرزمین کا ہر ٹکڑا حضرت ثامن الحجج کا حرم لگنے لگتاہے  ۔ 
ایران کی سربلندی کے لئے امام کے ساتھ تجدید عہد
ڈاکٹر عبد الحمید طالبی نے زیارت کو اہم ثقافتی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام رضا(ع) کی زیارت ان قافلوں کی صورت میں پورے ملک میں وسیع پیمانے پر انجام پاتی ہے ،زیارت در حقیقت امام کے ساتھ تجدید عہد ہے تاکہ دلوں کو سکون ملے اور انسان کا پورا وجود امام (ع)   کے فرامین اور انقلاب کے بلند و بالا مقاصد کے حصول کے لئے منظم ہو جائے ۔ 
انہوں نے کہا کہ یقیناً اس سال کی زیارت پچھلے برسوں سے مختلف ہے کیونکہ آج تمام لوگ امام رضا(ع) کے ایران کی کامیابی اور سربلندی کے لئے اہلبیت(ع) کے دامن سے متوسل ہیں۔ 
عوامی اجتماعات میں شرکت اور خدمت و سلامتی  کے علمبرداروں کی تعظیم و تکریم
ڈاکٹر طالبی نے رواں سال بھیجے جانے والے قافلوں کی ترجیحی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کی رواں سال میں زیادہ توجہ رات کے اجتماعات میں شرکت اور شہداء کے معزز خاندانوں اور عوامی کارکنان سے ملاقات پر مرکوز ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ تمام خدمت گزاروں بشمول طبی عملے، فائر برگیڈذ،ہلال احمر،میونسپلٹی کے ملازمین اور شہری سلامتی کے محافظوں اور اس سرزمین کے بہادر سپوتوں اور سپاہیوں کی تکریم و تجلیل بھی ان پروگراموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ منظم حرکت آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں اور حرم امام رضا(ع) کی اعلیٰ انتظامیہ کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے اور 65 قافلوں کے تحت 600 شہروں اور 700 دیہاتوں میں خدام  تشریف لے جائیں گے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم