آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 242
10:26

2026/05/10

ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز

ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز
تہران میں واقع ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں موجود قارجاری دور حکومت کے قلمی نسخے کی بنیاد پر’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم کی جانب سے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے ایران کے اس حصے کی تمام عظیم ہستیوں کی  یاد میں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں ،قاجاری دور کے ایک بیش قیمت قلمی نسخے’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ کتاب کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ کتاب عباس قلی تفرشی بازرجانی کی تحریر کردہ ہے ۔
جناب عباس قلی تفرشی بازرجانی نے اس کتاب میں خلیج فارس کے جزیروں،بندرگاہوں، قدرتی حالات اور انسانی جغرافیہ سے متعلق تمام خصوصیات کو نہایت بارک بینی ، توجہ ،آسان اور دلکش سلیس زبان میں پیش کیا ہے ۔ 
کتاب سے کی اگلے سال رونمائی کی جائے گی
محققین اور جغرافیہ کے ماہرین نے ہمیشہ سے قدیم فارس کے سمندر(موجودہ خلیج فارس) کے جغرافیہ کے بارے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ،تاریخی ذرائع کے مطابق؛ یہ خطہ ہمیشہ سے ایران اور ایرانی ثقافت سے جڑا رہا ہے ،نیز حالیہ چند دہائیوں کے دوران نئی ریاستوں کے ظہور سے قبل یہ علاقہ ہمیشہ پارس،پرشین،پرشیا اور فارس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 

گذشتہ برسوں میں بحیرہ پارس اور اس کے جزیروں کے حوالے سے تحقیقات انجام دی گئی ہیں جن میں سے کچھ تحقیقات، ان کے مصنفین کے تعاون سے اس نسخے کے اصلی متن سے پہلے متعلقہ کتاب میں شائع کی جائيں گي  ۔ 
قابل توجہ ہے کہ اس کتاب کی رونمائی آئندہ سال اپریل میں یوم خلیج فارس کے موقع پرکی جائے گی۔ 
امید ہے کہ یہ ثقافتی اقدام خلیج فارس کی بہتر اور مزید شناخت کے لئے ایک مؤثر قدم ثابت ہوگا تاکہ اس خطے کے وطن عزیز پر قربان ہونے والے شہیدوں بشمول سپاہ کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علیرضا تنگسیری سے لے کر  خطے عظیم سپوتوں غلام علی بایندر ،رئیس علی دلواری اور ایران کے دیگر نامور اور گمنام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ 
واضح رہے کہ ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم کے بانی حاج حسین آقا ملک نے 1316 ہجری شمسی مطابق 1937 عیسوی میں یہ خزانہ آستان قدس رضوی کے لئے وقف کیا تھا 1375  ہجری شمسی مطابق  1996 تک ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم تہران کے بین الحرمین بازار میں واقع ملک ہاؤس میں واقع تھا جس کی نئی عمارت باغ ملی کی تاریخی عمارت ہے جسے آستان قدس رضوی کی کاوشوں سے تیار کیا گیا ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں