آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 269
21:19

2026/05/25

آستان قدس رضوی کی لائبریری میں موجود225 سال پرانی برطانوی فلنٹ لاک رائفل کی مرمت و حفاظت کی تفصیلات

948
آستان قدس رضوی کے 290 ویں علمی و ثقافتی منگل وار پروگرام کے دوران حرم رضوی میں موجود 225 سال پرانی برطانوی فلنٹ لاک رائفل کی مرمت و حفاظت کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ پروگرام مؤرخہ19 مئی 2026 بروز منگل کو ’’ثقافتی ورثے کے ہفتے‘‘ کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے میوزیم کے آثار کی مرمت و حفاظت کے موضوع پر حرم امام رضا(ع) کی لائبریری کے ’’اندیشہ‘‘ ہال میں منعقد کیا گیا جس میں لائبریرز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے عہدیداروں اورماہرین نے شرکت کی۔ 
آستان قدس رضوی کے ثقافتی آثار کی مرمت کے انچارج حسین قرقانی نے پروگرام کے دوران برطانوی بحریہ کی 1801 میں تیار کردہ فلنٹ لاک رائفل کی حفاظت و مرمت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلحہ جو کافی حد تک شکستہ ہو چکا تھا اس کی مرمت کا کام اس مرکز میں انجام دیا گیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ یہ ہتھیار فتح علی شاہ قاجار کے زمانے سے متعلق ہے،اس پر برطانوی مہر اور تعمیر کا سال بھی درج ہے اس کے علاوہ حسین اصفہانی کے نام کی مہرسے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ ہتھیار کسی ایرانی نے بطور غنیمت حاصل کیا تھا۔ 
انہوں نے مرمت سے پہلے اور بعد کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں دستاویز کاری اور فن شناسی کی گئی تاکہ نقصانات کے علاوہ اس میں استعمال ہونے والے مواد جیسے لکڑی  اور دھات وغیرہ کی پہچان ہو سکے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم نے رائفل کے مختلف پرزے الگ کئے اور صفائی کو زیادہ تر مکینیکل طریقے سے انجام دیا۔ 
انہوں نے حفاظت و مرمت کے دیگر مراحل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرمت کار کو مختلف شعبہ جات میں جیسے رنگ شناسی، میکانیکس،طریقہ کار اور مواد کی شناخت سے آگاہ ہوناچاہیے ۔
ملک کے مشرق میں حفاظت و مرمت کے  سب سے اہم مرکز کا تعارف
آستان قدس رضوی کے ثقافتی آثار کی حفاظت و مرمت کے انچارج علی نخعی نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے  میں سب سے زیادہ تخصصی مرکز آستان قدس رضوی کا ہے ۔
جناب نخعی نے بتایا کہ عجائب گھروں اور میوزیموں میں موجود اشیاء کی حفاظتی تدابیر،دستاویز کاری، موجودہ اشیاء کی فن شناسی ،روک تھام کا انتظام،ملکی اورغیرملکی اساتذہ فن کے ساتھ علمی و تحقیقی تعاون ، اشیاء کی حفاظت و مرمت وغیرہ اس مرکز کے فرائض میں شامل ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے ثقافتی آثار کی مرمت کرنے والے ادارے میں مختلف شعبے اور ورکشاپس ہیں جن میں لیبارٹریز، حفاظت اور مرمت، دستاویز کاری اور مکتوب اور میوزیم کی اشیاء کی مرمت کی7 ورکشاپس ہیں جن میں پتھر،مٹی اور شیشہ کے برتن،مصوری، دھات اور تمغہ، لکڑی، ہاتھی کے دانت اور ہڈی، منسوجات اور قالین ،قلمی نسخے، تاریخی دستاویزات اور جلد سازی وغیرہ یہ سب آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کی عمارت میں واقع ہے ۔ 
واضح رہے کہ پروگرام کے دوران آستان قدس رضوی کے ثقافتی آثار کی مرمت کرنے والے ادارے کی جانب سے مختلف افراد، اداروں اور اس طرح کے نوادرات رکھنے والوں کے پاس موجود تاریخی اشیاء کی مرمت کرنے پر زور دیا تاکہ ملک کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کی جا سکے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد