آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۲۷
۱۰:۵۳

۲۰۲۵/۰۹/۳۰

حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی قافلوں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات

حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی قافلوں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے حرم امام رضا(ع) کےغیرملکی زیارت قافلوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے عملی اقدامات کی وضاحت فرمائی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی نے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کی راہنمائی کے لئے باقاعدہ منظم پروگراموں کے نفاذ کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی انتظامیہ کی کاوشوں سے غیرملکی زائرین کے لئے متنوع اور متعدد پروگرامز تیار کئے گئے ہیں جو اس وقت باقاعدہ طو پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ غیرملکی زائرین کےلئے تیار کیا گیا پہلا پروگرام ان کا استقبال اور انہیں خوش آمدید کہنا ہے اور اسی طرح آداب زیارت بتانا ہے ،زائرین کے حرم میں داخل ہونے کے بعد راہنمائی کرنے والے فرد کو ساتھ میں بھیجنا ،پروگراموں کا تعارف اور آداب زیارت کے علاوہ خادمین کی جانب سے تحائف بھی پیش کرنا ان پروگراموں میں شامل ہے ۔ 
جناب لسانی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں تعارفی نشستوں کا انعقاد جن میں غٰرملکی زائرین کو زیارت کے مفاہیم سے روشناس کرایا جاتا ہے جس سے زائرین میں معرفت بڑھتی ہے ۔ 
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے اضافی ثقافتی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی نمائشوں، کتب خانوں اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی ان پروگراموں کا حصہ ہے ۔ 
 انہوں نے مزید یہ کہا کہ  سفر کے اختتام پر، تجدید عہد اور زائر کے “سفیر الرضا” ہونے کے مشن پر زور دینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کئے جاتےہیں  جس میں مذہبی اشعار کے ساتھ اختتامی نوحہ خوانی (مداحی)، متبرک ثقافتی تحائف کا اہداء، کاروانوں کی گرمجوشی سے رخصتی اور یادگاری تصاویر کا اندراج شامل ہیں۔ 
جناب لسانی نے کہا کہ آستان قدس رضوی زائرین سے مسلسل رابطے میں ہے اور رائے شماری کے ذریعہ خدماتی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دور دراز سے تشریف لانے والے غیرملکی زائرین کو ایک روحانی اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ