آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۲۹۲
۱۷:۴۷

۲۰۲۶/۰۶/۰۶

عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی

۵۵۳سص
عید سعید غدیر خم کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں زائرین و مجاورین کے لئے غدیر کے اعمال و مناسک کی  ادائیگی کا اہتمام کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عید سعید غدیر خم جو کہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کاسید المرسلین پیغمبر گرامی اسلامی حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی جانشینی کے منصب پر تقرری کا دن ہے ،اس دن کے حوالے سے خاص اعمال وارد ہوئے ہیں ،جن کی ادائیگی کے لئے حرم امام رضا(ع) میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 
حجت الاسلام مہدی شجاع نے اس دوران مفاتیح الجنان میں ذکر کئے گئے اعمال اور عید غدیر کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور عید سعید غدیر کے اعمال انجام دئے جانے کے بعد اجتماعی طور پر نماز بیعت پڑھی گئی۔ 
زائرین و مجاورین نے دور سے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی     زیارت پڑھ کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور حرم امام رضا(ع) میں کھڑے ہو کر امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کی بارگاہ اقدس میں سلام و صلوات کا نذرانہ پیش کیا۔ 
روحانیت سےبھرپور تقریب میں حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین نے مل کر دعائے امام زمانہ(عج) پڑھی اور خداوند متعال کی آخری حجت حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا مانگی۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ