آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 297
22:57

2026/06/12

حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری میں تازہ شائع ہونے والی کتاب ’’حجج الرضویہ‘‘ کے قلمی نسخے سے نقاب کشائی کی تقریب  

kgyk
آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی منگل وار پروگرام کی سلسلہ وار 293 ویں نشست کے دوران تازہ شائع ہونے والی کتاب ’’حجج الرضویہ‘‘ سے نقاب کشائی کی گئی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 9 جون 2026 بروز منگل کو آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمزاور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ، ماہرین اور محققین کی موجودگی میں حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری میں کتاب سے نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 
اس تقریب کے دوران شیخ اسماعیل بن محمد محسن شریف شاہرودی کی تحریر کردہ کتاب ’’الحجج الرضویہ‘‘ کے قلمی نسخے سے نقاب کشائی کی گئی ، واضح رہے کہ یہ قلمی نسخہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں 2001 نمبر کے ساتھ موجود ہے ۔ 
یہ قلمی نسخہ 1314 ہجری قمری میں یحییٰ بن محمد باقر تفریشی کے توسط سے 16 سطروں والے 257 اوراق پر خط نسخ میں کتابت کیا گیا جسے 1339 ہجری قمری میں ’’نظام الاسلام تہرانی‘‘ نے ہدیہ کیا۔ 
’’حجج الرضویہ‘‘ کا مخطوطہ نسخہ سید جواد طباطبائی کی تحقیق  و تصحیح کے ساتھ اور آستان قدس رضوی کی آرگنائزیشن آف لائبررییز، میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کے تعاون سے 2026 میں 759 صفحات کے ساتھ شائع کیا گیا ہے جس کی اس تقریب میں رونمائی کی گئ۔
مؤثر شخصیات کی پہچان کے معیارات
یونیورسٹی اور حوزہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمد قربان زادہ نے اس تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں عظیم اور مؤثر شخصیات کی پہچان اور تعارف کے سلسلے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیق اور جائزہ لینا چاہیے، اس سلسلے میں تفکر اور اندیشہ ایک مؤثر شخصیت کی پہچان کا سب سے اہم معیار ہے ۔ 
انہوں نے مزیدیہ کہا کہ عظیم شخصیات کی پہچان کے دیگر معیارات میں اس شخصیت کے اقوال و افعال کے علاوہ اس سے باقی ماندہ آثار اور اس کے پیروکاروں کا جائزہ لینا شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام رضا (ع) جیسی مؤثر شخصیت کی پہچان کا ایک طریقہ اس امام کے ماننے والے اورپیروکار ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید رہبر (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) بھی اہل بیت (ع) خصوصاً مکتب امام رضا(ع) کے شاگردوں میں سے تھے اور اس مکتب کے نمونہ تھے، لہٰذا ان کی زندگی، گفتار، کردار اور آثار کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔
حضرت امام علی رضا(ع) کے موضوع پر تحریر کردہ کتاب
پروگرام کے دوران آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے علمی مشیر سید محسن ناجی نصر آبادی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے تمام علمی و تحقیقی مراکز کی ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ذمہ داری امام رضا(ع) کی زندگی سے متعلق آثار پر توجہ دینا ہے ، اس سلسلے میں حرم امام رضا(ع) کی لائبریری حضرت امام رضا(ع) سے متعلق متون کی تصحیح پر کام انجام دے رہی ہے ۔ 
انہوں نے امام رضا(ع) سے متعلق چند ایک کتب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کتاب ’’حجج الرضویہ‘‘ امام رضا(ع) کے طرز زندگی، سیرت، روایات اور معجزات کے بارے میں تحریر کی گئی ہے۔ 
اس کتاب کو ترتیب اور تصحیح کرنے والے سید جواد طباطبائی نے بھی تقریب کےد وران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں برسوں سے آستان قدس رضوی کی لائبریری میں خدمات انجام دے رہا ہوں، اس دوران میں نے چاہا کہ امام رضا (ع) کی بارگاہ میں عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک علمی کام بھی کروں۔ لہٰذا میں نے کتاب 'حجج الرضویہ' کی تصحیح و تحقیق کا کام شروع کیا جو محققین کے لیے ایک جامع اور مفید کتاب ہے۔

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد