آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 303
20:47

2026/06/26

رضوی خمیر مایہ(yeast) کمپنی ، 2025 کی صوبائی سطح پر ممتازایکسپورٹرکمپنی کے عنوان سے منتخب

kxgykck
رضوی خمیر مایہ(yeast) کمپنی اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے تیرہویں مرتبہ صوبائی سطح پر بہترین ایکسپورٹر کے عنوان سے منتخب ہوئی جس پر خراسان رضوی کے برآمدکنندگان کی تقریب میں اس کمپنی کو سراہا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 10 جون 2026 کوخراسان رضوی کے برتر ایکسپورٹرکی قدر دانی کے لئے مشہد مقدس کے شہدائے سلامت ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی حکام اور اقتصادی میدان میں فعال افراد نے شرکت کی۔ 
یہ تقریب غیر پٹرولیم برآمدات کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی جس میں خمیر مایہ (yeast) کمپنی کو تیرہویں بار 2025 کا صوبائی سطح پر منتخب برآمد کنندہ قرار دیا گیا اور اس ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا،واضح رہے کہ یہ کمپنی رضوی فاؤنڈیشن کے ذیلی اداروں میں سے ایک ہے ۔ 
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید پور نے اس تقریب کے موقع پر ادارے کے ترقیاتی نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تیرہویں مرتبہ اس اعزاز کا ملنا کمنپی کے کارکنوں کی محنت، مصنوعات کے معیار میں مسلسل بہتری اور بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہم اس ادارے میں برآمداتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے علاقائی ہدف والی منڈیوں میں ایرانی مصنوعات کا حصہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس کمپنی نے ہمیشہ برآمداتی منڈیوں کی ترقی اور ملک کے لئے زرمبادلہ کے حصول پر زور دیا ہے اور یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنا بین الاقوامی منڈیوں میں ایرانی مصنوعات کی پوزیشن مضبوط کرنے کی راہ میں ایک اور قدم ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد