آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 317
21:44

2026/06/26

بیماریوں کی تشخیص میں رضوی ہاسپٹل کا نیا قدم/128 اسلائس سی ٹی اسکن مشین استعمال کے لئے تیار

ظافا
رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹرنے اس طبی مرکز میں جدید سی ٹی اسکن مشین 128 اسلائس کے استعمال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس سی ٹی اسکن مشین کے آغاز سے ہی امیجنگ خدمات کا معیار، بیماریوں کی تشخیص کی درستگی، اور مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی صلاحیتیں نمایاں طور پر بہتر ہو جائیں گی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطاق؛ رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن محور نے بتایا کہ یہ مشین پہلے سے موجود 64 اسلائس سی ٹی اسکن مشین کی جگہ لے گی ،اس منصوبے کا نفاذ صرف ایک نئی مشین کے نصب کرنے تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس کے لیے تکنیکی، تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات کا ایک مکمل سلسلہ انجام دیا گیا ہے، جس میں شعبے کی جگہ کا مکمل نئے سرے سے ڈیزائن، حفاظتی معیارات کو بہتر بنانا، خصوصی تنصیبات کی توسیع، اور نئی خدمات کے مطابق ریکوری اسپیس کا قیام شامل ہے۔
رضوی ہاسپٹل کے امیجنگ شعبے کی سپروائز محترمہ معصومہ تاجک نے اس مشین کی صلاحیتوں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نئی جنریشن کی 128 اسلائس سی ٹی اسکن مشینیں اعلیٰ معیار اور زیادہ درستگی کے ساتھ جدید امیجنگ خدمات فراہم کر سکتی ہے اور خدمات کی رفتار بڑھانے کے علاوہ مریضوں کی پذیرائی کی گنجائش کو بھی بہتر بناتی ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس مشین کی وجہ سے رضوی ہاسپٹل میں سی ٹی فلوروسکوپی،بایوپسیوں کی درست رہنمائی ، جدید تصویری ری کنسٹرکشن، اور کچھ خصوصی اقدامات ممکن ہو جائیں گے جو ملک کے محدود طبی مراکز میں فراہم کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشین میں شامل مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید سافٹ ویئر تصاویر کی زیادہ درست ری کنسٹرکشن، آرٹیفیکٹس (نمونوں) سے پیدا ہونے والی غلطیوں میں کمی، اور جسم کے مختلف ڈھانچوں کی بہتر تفریق ممکن بناتے ہیں، جو ڈاکٹروں کو بیماریوں کی زیادہ درست تشخیص میں اہم مدد فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس طبی مرکز میں تین سی ٹی اسکن مشینیں،دو ایم آئی آر مشینیں،میموگرافی، سونوگرافی، فلوروسکوپی اور لیٹرپسی کے آلات موجود ہونے کی وجہ سے مشرقی ایران کے مکمل ترین امیجنگ مراکز میں سے ایک ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ ہارٹ کی ایم آر آئی، جنین کی خصوصی امیجنگ، بریسٹ ایم آر آئی، انٹروینشنل ریڈیالوجی خدمات، مختلف خصوصی بایوپسیاں، کلر امیجنگ، اور پیشاب کی نالی کی پتھری سے متعلق خدمات اس مرکز کی خصوصی خدمات میں شامل ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک بھر سے بہت سے مریض رضوی ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔
تاجک نے بے ہوشی کے تحت امیجنگ خدمات کی فراہمی کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کی بہت سی امیجنگ خدمات بچوں، جسمانی حدود کے حامل مریضوں اور بند جگہ سے خوف رکھنے والے افراد کے لیے بے ہوشی کے ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں انجام دی جاتی ہیں تاکہ تشخیص اور علاج کا عمل مریضوں کے لیے زیادہ سکون اور معیار کے ساتھ ہو سکے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اس سی ٹی اسکن مشین کے استعمال سے علاج کا معیار بہتر ہو گا اور مریضوں میں اطمینان بڑھے گا اور اس طرح رضوی ہسپتال کی حیثیت کو ملک کے اہم طبی امیجنگ مراکز میں سے ایک اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہوگی۔ 
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، رضوی ہاسپٹل، ایم آئی آر، سی ٹی اسکن،ریڈیالوجی،امیجنگ،بریسٹ،سونوگرافی

غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں