آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 342
16:15

2026/07/06

شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں

بیغتبغ
شہید رہبرمعظم انقلاب اسلامی(رح) کے جنازے اور تدفین میں شرکت کے لئے لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے اس بات کے پیش نظر مشہد مقدس تک آنے والی تمام شاہراؤں پر واقع کمپلیکسوں میں کھانے پینے کی خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں شاہراؤں پر واقع پندرہ کمپلیکسوں میں زائرین اور سوگواروں کی میزبانی اوراستقبالیہ مواکب کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں مختلف سرکاری اورغیر سرکاری ادارہ جات تعاون کررہے ہیں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛شاہراؤں پر واقع امام رضا(ع) کمپلیکسوں کے ڈائریکٹر جناب صفر زادہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں انجام پانے والی منصوبہ بندی کے مطابق زائرین کی آمد کا عروج منگل اور بدھ کو ہوگا اور واپسی جمعہ اور ہفتے کو متوقع ہے تاہم عزاداروں کے کچھ قافلے پہلے سے ہی سفر کا آغاز کر چکے ہیں ،جیسا کہ گذشتہ روز صوبہ کھگیلویہ و بویر احمد سے شہید رہبر کے سوگواروں کا پندرہ بسوں پر مشتمل کاروان شاہراہ پر واقع کمپلیکس پر رکا اور وہاں سے ضیافت و پذیرائی کی خدمات سے مستفید ہوئے ۔ 
ایّام سوگواری کے مطابق ان کمپلیکسز کی فضا آرائی اور تیاری
جناب صفر زادہ نے بتایا کہ شاہراؤں پر واقع تمام کمپلیکسز کو ایّام سوگواری کی طرح تیار کیا گیا ہے ،تعارفی اور تعزیتی بنرز نصب کئے گئے ہیں اور سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ تمام مذکورہ مراکز میں بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں، جن میں چائے، ہلکا پھلکا ناشتہ اور گرم کھانا، ہنگامی رہائش، بیت الخلا کی سہولیات اور ابتدائی طبی امداد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، “مواکب” (خدماتی کیمپوں) کی پشت پناہی کے لیے مقامی حکام اور امدادی اداروں کے ساتھ بھی ضروری ہم آہنگی کر لی گئی ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد