آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 354
00:55

2026/07/09

رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد 

۴۲
استان قدس رضوی کے کتابخانہ، میوزیمز اور آرکائیو کی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشہد مقدس میں رہبرشہید (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی تشییع جنازہ اور تدفین کے ایام سے لے کر ان کے چہلم تک اس آرگنائزیشن کے زیراہتمام الگ الگ انداز میں تعزیتی جلسے اور پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے

 آستان نیوز کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے اس سلسلے میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استان قدس رضوی کے کتابخانہ، میوزیمز اور آرکائیو کی آرگنائزیشن قائد شہید حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ( رضوان اللہ تعالی علیہ )کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے ذریعے رضوی لائبریری اور میوزیمز کو تحفے میں دی گئيں کتابوں اور دیگر قیمتی اشیا اور نوادرات کا تعارف کرانے کے لئے بڑے پیمانے پر علمی اور ثقافتی پروگرام اور تعزیتی جلسے منعقد کرے گی اس دوران ان پروگراموں میں ممتاز مفکرین اور دانشوروں کے خیالات اور رہبرشہید کے بارے میں ان کے نظریات سے بھی استفادہ کیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ آرگنازئزیشن ان پروگراموں کا انعقاد کرکے کوشش کررہی ہے کہ رہبرشہید (رضوان اللہ تعالی علیہ ) کے نیک اندیشانہ اقدامات کے سنہرے ورق کو جو انہوں نے ملک کی تاریخی اور ثقافتی میراث خاص طور پراسلامی ورثہ کے تحفظ کے طور پرچھوڑا ہے دنیا والوں کے سامنے پیش کیا جائے
  آرگنائزیشن کے جدید آثار کی رونمائی 
استان قدس رضوی کے کتابخانہ، میوزیمز اور آرکائیو کی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے کتابخانہ اور میوزیمز کو رہبرشہید کی جانب سے جو تحائف بطور ہدیہ دئے گئے ہیں ان سے متعلق ایک خصوصی اور تحقیقی کتاب کی بھی رونمائی ہوگي .
انہوں نے کہا کہ اس دوران شہید سید حسن نصراللہ کی انگوٹھی کا سانچا بھی جو امام زمان عج کے پہلے نائب عثمان بن سعید عمری سے منسوب مہر کے ساتھ ہے اور رہبرشہید نے آستان قدس رضوی کو ہدیہ کیا تھا دکھایا جائے گا، اس انگوٹھی کو خاص احترام اور اہمیت حاصل ہے 
  علمی اور ثقافتی و ھنری نشستیں 
 حجت الاسلام سید جلال حسینی نے کہا کہ ان ایام میں رہبرشہید (رضوان اللہ تعالی علیہ ) کے افکار اور کردار و نظریات کے موضوع  پر جن میں خاص طور پرمیراث کی حفاظت اور آستان قدس رضوی کے ثقافتی امور کی توسیع  پر آپ نے تاکید فرمائي تھی ملک کے محققین اور دانشور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کے دوران پیٹنگ اور کتابخوانی  نیز جنگ رمضان کے شہدا کی داستانوں اور قصہ گوئي جیسے دیگر مقابلے میں بھی کرائے جائيں گے جبکہ خوشنویسی کی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گيا ہے اور رہبرشہید و قائد امت سے متعلق کتابوں اور جرائد کی نمائش بھی لگائي جائے گي ۔
جدید اور ڈيجیٹل صلاحیتوں سے استفادہ 
استان قدس رضوی کے کتابخانہ، میوزیمز اور آرکائیو کی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ آرگنائزیشن ان پروگراموں اور تعزیتی جلسوں کے دوران جدید اور ڈیجیٹل توانائيوں سے بھی استفادہ کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل شعبے میں  آستان قدس رضوی کے میوزیمز کو رہبرشہید کے ذریعے بطور ہدیہ دئے گئے تحائف کے یونٹ کی آن لائن نمائش کی جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے ۔
سید جلال حسینی کا کہنا تھا کہ شہید قائد امت ( رضوان اللہ تعالی علیہ ) کے موضوع پر متن ، صوت اور تصویر پر مبنی سوشل میڈیا میں مواد بھی تیار کیا گيا ہے جو  رہبرشہید کے پیکر مطہر کی تشییع جنازہ کے ایام  سے لے کر ان کے چہلم تک  نشرکیا جاتا رہے گا   ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں حرم امام رضا(ع) شہید رہبر(رح) کو وداع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار آٹھویں خورشید امامت کےسائے میں آخری طواف؛مہربان ترین باپ کی آغوش علمدار کا وداع  الغدیر کیوں آج بھی عالم اسلام کے معتبر ترین تحقیقی آثار میں سے ایک ہے؟ شہید رہبر کے چچازاد بھائی نے رہبر کےساتھ برسوں کی رفاقت اور جدوجہد کے واقعات بیان کئے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کو الوداع کرنے اور تشیع و تدفین سے متعلق آستان قدس رضوی کا دوسرا خصوصی اطلاعیہ حکومت داری ایک جامع پالیسی کے آئینہ میں،