آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 355
00:56

2026/07/09

رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا 

۴۲۳
حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے شعبہ اماکن متبرکہ  نے اعلان کیا ہے کہ رہبرشہید کی تشییع جنازہ اور تدفین کے موقع پربارگاہ منور رضوی زائرین کے لئے ایک لمحے کو بھی بند نہيں ہوگا اور زائرین کی  زیارت کا سلسلہ بلاوقفہ جاری رہے گا ۔

آستان نیوز کے مطابق آ‎ستان قدس رضوی  میں جو منصوبہ بندی کی گئي ہے وہ اس اصول پر استوار ہے کہ رہبرشہید کی پرشکوہ تشییع جنازہ اور تدفین کے ساتھ ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی حاضری کا عمل ایک لمحے کے لئے بھی تعطل کا شکار نہ ہو اور اسی بنیاد پرتشییع جنازہ اور تدفین کے ایام میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کے سبھی صحن معمول کے مطابق اور کسی بندش یا رکاوٹ کے بغیر زائرین اور مجاورین کے لئے کھلے رہیں گے 
 صرف حرم کے مرکزی حصے میں آمد و رفت کے راستے میں تبدیلی 
رہبرشہید کی تشییع جنازہ کے ایام میں جو منصوبہ بندی کی گئي ہے اس کے مطابق آمد و رفت کے راستے میں تبدیلی اور بندش صرف مرکزی رواقوں اور صحنوں میں کی گئي ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ تدفین کی رسومات کے لئے مقررکی گئی جگہ اور اس کے آس پاس کے علاقے خالی رہیں تاکہ تدفین کا عمل آسانی سے انجام پاسکے۔ تدفین کے مقام اور آس پاس کی جگہوں کی طرف آمد و رفت پر بندش بدھ کی سہ پہر سے شروع ہوکر تدفین کا عمل مکمل ہونے تک جاری رہے گی تاکہ اس مقام پر تدفین کے وقت نظم وضبط کو یقینی بنایا جاسکے اور اطمینان کے ساتھ رہبرشہید کے پیکر مطہر کی تدفین کا عمل انجام پائے اور جیسے ہی تدفین مکمل ہوگی حرم کے ان مقامات کو بھی زائرین کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا ۔.
خدام کے ساتھ تعاون کے لئے زائرین سے درخواست 
  حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے شعبہ اماکن متبرکہ نے اس سلسلے میں زائرین محترم سے درخواست کی ہے کہ وہ رہبرشہید کی تاریخی تشییع جنازہ اور تدفین کے عمل کوبہتر سے بہتر انداز میں مکمل کرنے کے لئے حرم مطہر کے خدام اور اعزازی خادموں کے ساتھ تعاون کریں
 اور ساتھ ہی یہ بھی درخواست ہے کہ زائرین محترم حرم کے اندر آمد و رفت کے راستے میں مذکورہ
 تبدیلی کے پیش نظر ضریح کی زیارت کے لئے دیگر صحنوں اور رواقوں کا استعمال کریں تاکہ ان ایام میں زیارت کا سلسلہ پورے نظم وضبط کے ساتھ جاری رہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد