آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 358
01:02

2026/07/09

رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام

۴۲۳
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے سربراہ جعفر رئیسیان زادہ نے کہا ہے کہ مشہد میں رہبرشہید اور ان کے گھر کے دیگر معزز شہدا  کی تشییع جنازہ کی رسومات میں شرکت کرنے والے دسیوں لاکھ زائرین کی پذیرائي کے لئے بہت وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہيں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بڑی تعداد میں اعزازی خدام اور عام لوگوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔
زائرین کے قیام و طعام کے لئے موکبوں اور دیگر مقامات کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کردیا گيا ہے ۔
 آستان نیوز کے مطابق کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے سربراہ جعفر رئيسیان زادہ نے ہمارے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبرشہید کی تشییع جنازہ کے موقع پر کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے تین مرکزی موکب جبکہ خاصی تعداد میں سپورٹنگ موکب بھی لگائے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 مرکزی موکب اور دیگرسپورٹنگ موکب امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے اطراف میں لگائے گئے ہیں جو براہ راست طور پر زائرین کو خدمات تو فراہم نہيں کريں گے لیکن حرم مطہر کے اطراف میں سرگرم 200 سے 300 تک موکبوں کے لئے سپورٹنگ موکب کے طور پر کام کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان موکبوں میں اطراف حرم میں قائم موکبوں کے لئے ضروری سامان منجملہ مینرل واٹر، برف اشیائے خورد ونوش رکھی جائيں گي جو براہ راست پذیرائي کرنے والے موکبوں کو ارسال کی جائيں گي ۔ 
رئيسیان زادہ کا کہنا تھا کہ ہر موکب میں روٹی پکانے کے لئے مشینوں کا انتظام رہے گآ جبکہ کولڈ اسٹوریج سے لیس بڑی بڑی گاڑیاں بھی تعینات رہیں گي جن میں لاکھوں کی تعداد میں پانی کی بوتلیں بیک وقت ٹھنڈی کی جاسکيں گي ۔
ان کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے ناشتے اور دوپہر و رات کے کھانے بھی ان موکبوں میں تقسیم کئے جائيں گے 
  انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ان موکبوں کی ضرورت کے لئے تمام وسائل و ذرائع آستان قدس رضوی کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں کہا کہ ان موکبوں میں خدمت رسانی کے کام حرم مطہر رضوی کے اعزازی خدام انجام دیں گے ۔
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے سربراہ نے مشہد شہر کے اندر بھی موکبوں کی لاجسٹیک سپورٹ کرنے والے ادارے کے قیام کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 300 موکبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہروقت امادہ رہے گا ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی