آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 36
13:16

2025/10/05

انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) بین الاقوامی سطح پر درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے

انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) بین الاقوامی سطح پر درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے
آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اور ارتباطات کے شعبہ یونیورسٹی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) اندرونی صلاحیتوں سے مستفید ہوکر اور علاقائی ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ایک درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اور ارتباطات کے شعبہ یونیورسٹی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈاکٹر ربانی  نے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن نے بین الاقوامی سطح پر علمی و ثقافتی سرگرمیوں کی ترقی میں پیشرفت کی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ان حکمت عملیوں میں ’’خراسان بزرگ‘‘سے متعلق تعلیمی اور تحقیقی  سرگرمیاں اور فارسی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کےپروگرامز شامل ہیں۔ 
اجلاس کے دوران انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر نے یونیورسٹی کے بین الاقوامی اسٹریٹجک پروگراموں کی وضاحت فرمائی،اور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دااودی نے پروگراموں کی وضاحت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی، اسلامی ثقافت اور روابط کی تنظیم کے تعاون اور حمایت سے، دو خاص پروگراموں یعنی “خراسان بزرگ” اور “بین الاقوامی تعلیمی عطیہ دہندگان کو دعوت” کو عملی جامہ پہنا سکے گی۔ 
واضح رہے کہ اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین نے اپنے اپنے مخصوص شعبوں میں بین الاقوامی سرگرمیوں کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجاویز بھی پیش کیں۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد