آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 400
23:05

2026/08/13

آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے جنرل محسن رضائی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری مقرر ہونے پر مبارکبادی کا پیغام

ریبق
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل محسن رضائی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ احمد مروی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے :
باسمہ تعالیٰ
جناب ڈاکٹر محسن رضائی صاحب
حضرت عالی کی اس حساس دور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری کے طور پر تقرری آپ کے گرانقدر تجربات، قابلیت، توانائي اور اسٹریٹجک نگاہ کی عکاس ہے ، جس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
بلاشبہہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا اس اہم ذمہ داری میں آپ پر اعتماد، جو دفاعی، انتظامی اور اسٹریٹجک شعبوں میں برسوں کی جدوجہد اور تجربے کا نتیجہ ہے، قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے، ملک کے مفادات اور مصالح کے تحفظ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے بلند مقاصد اور اعلی اہداف کے حصول میں برکات کا باعث بن سکتا ہے۔
میں حضرت ثامن الحجج علی بن موسی الرضا (ع) کی ملکوتی بارگاہ کے جوار میں، خداوند متعال سے آپ کے لئے اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ ہدایات کی روشنی میں، ہم ایرانِ اسلامی کی عزت و اقتدار اور قومی یکجہتی و وفاق میں استحکام اور اضافے کامشاہدہ کریں گے۔
احمد مروی
متولی آستان قدس رضوی


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی ولی فقیہ کے نمائندے نے زیارتی مقامات کی توسیع و بہبود کے عمل کو سراہا آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے جنرل محسن رضائی کو قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری مقرر ہونے پر مبارکبادی کا پیغام آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے ڈاکٹر ذوالقدر کو رہبر معظم کے سیاسی مشیر مقرر ہونے پر پیغام حرم مطہر رضوی، شب رحلت پیغمبر اکرم اور امام حسن مجتبی علیھما السلام میں حرم مطہر رضوی کے صحن کوثر میں رہبر شہید انقلاب کے بارے میں تصویری روایت بچوں کے ماتمی دستے کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں عزاداری کا انعقاد