آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 402
23:07

2026/08/13

ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی

ذیق
رضوی فارمیسیٹیکل سروس انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہاشمی نژاد نے کہا ہے کہ ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی کے موقع پر زائرین کی کثرت کے پیش نظر مشہد پہنچنے والے زائرین کی طبی سہولیات کے لئے رضوی فارمیسیٹیکل سروس انسٹی ٹیوٹ پوری طرح تیارہے اور اس کام کے لئے ہر طرح کی منصوبہ بندی کررکھی ہے

آستان نیوز کے مطابق رضوی فارمیسیٹیکل سروس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے سبھی افراد مکمل طور پر چوبیس گھنٹے خدمات کی فراہمی کے لئے الرٹ ہیں اور زائرین کے علاج و معالجے میں ہر طرح کی فوری سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا گيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی کی وجہ سے مشہد میں زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اسی لئے رضوی فارمیسیٹیکل سروس انسٹی ٹیوٹ نے بھی خود کو ہرطرح سے تیار کررکھا ہے اور ادارے کے سبھی کارکنوں کی چھٹیاں منسوخ کرکے زائرین کی خدمت کے لئے انہیں طلب کرلیا گيا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امام سینٹرل میڈيکل اسٹور چوبیس گھنٹے زائرین کو خدمات فراہم کررہا ہے اور اسی طرح موسی بن جعفر (ع) ہسپتال نیز جوادالآئمہ اسپتال کا میڈیکل اسٹور اور شہر کے دیگر میڈیکل اسٹور بھی ان ایام میں زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
رضوی فارمیسیٹیکل سروس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر ہاشمی نژاد کا کہنا تھا کہ متعدد کلینک بھی زائرین کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں اور زائرین بھی بلاوقفہ ان طبی مراکز میں رجوع کررہے ہیں ۔ جبکہ قائم (عج)، امام رضا‏(ع) اسپتال ، شریعتی اسپتال اور شہید ہاشمی نژاد اسپتال کو بھی رضوی فارمیسیٹیکل سروس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پوری طرح سپورٹ دی جارہی ہے ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مخصوصی کے ان ایام میں مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین کسی بھی قسم کی تشویش اور پریشانی کے بغیر پورے اطمینان کے ساتھ زیارت اور عزاداری کرسکیں گے اور انہيں کسی بھی طرح کی کوئي مشکل پیش نہیں آئے گی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم