آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 424
12:24

2026/08/26

دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر

یذی
جب تاریخ 23مرداد شمسی ہجری(14 اگست) کو پہنچتی ہے تو گویا وقت کی رفتار صحن انقلاب اسلامی میں رک جاتی ہے تاکہ اس دن کی یاد کو زندہ کیا جا سکے جب زمین نے اپنا سینہ چاک کیا اور عاشقوں کے لئے پناہ گاہ بنی ۔

یہ تاریخ حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالحجہ کے افتتاح کی تاریخ ہے یہ محض تعمیری تاریخ کی یادگار نہیں ہے بلکہ ایک مقدس فکر کا مجسم اظہار ہے ،وہ فکر جو کہتی ہے کہ کسی  زائر کو دھوپ اور بارش میں بغیر سائبان کے نہیں رہنا چاہئے ، جنت کے اس ٹکڑے میں آستان قدس رضوی نے زائر کو ہر سہولت فراہم کی ہے ، معیاری اور چھت والی جگہوں کی تعمیرات سے ولایت کے راہی اور خستہ زائرین کو آرام دہ جگہ فراہم ہوتی ہے جہاں پر سکون کا سانس لے سکتے ہیں ، یہاں ہر ستون، ہر محراب اور ہر فولادی کھڑکی ؛ امام رضا(ع) نہ ختم ہونے والی مہربانیوں کی عکاس ہے ۔
کرامت کا فن تعمیر؛ زیارت کی خدمت کے لئے انجینئرنگ
رواق دارالحجه (ع) کی تعمیر کی داستان، حیرت انگیز کہانیاں رکھتی ہے۔ 2002 کے اواخر سے جب اس عظیم عمارت کا سنگِ بنیاد صحن انقلاب اسلامی کے زیر زمین  رکھا گیا، اس دن تک جب 2008 میں بزرگان کی موجودگی میں اسے باقاعدہ طور پر کھولا گیا، حرم مطہر رضوی کے انجینئرز ایک الٰہی چیلنج کا سامنا کر رہے تھے؛ کیسے سات ہزار مربع میٹر چھت والی جگہ تخلیق کی جائے، بغیر اس کے کہ نقارہ خانے اور گھڑی کے سات ٹن وزنی دروازوں پر ذرا بھی  پڑے؟ اس بے مثال منصوبے نے، جس نے دنیا بھر کے انجینئرز کو حیران کر دیا، صرف ایک تعمیراتی کامیابی نہیں تھی؛ بلکہ زائر کی کرامت کے احترام کی انتہا تھی۔
اس رواق(ہال) میں سات میٹر کے بلند و بالا 182 ستوں ہیں،دیواروں پر پتھر،نفیس گچ کاری اور بے مثال آئینہ کاری سے مزیّن ہے ، اسی طرح سقاخانہ اسماعیل طلائی (اسماعیل طلائی کی پانی والی سبیل) کے نچلے حصے میں سنہری اسلیمی پتیوں کے ساتھ رسم بندی، آنکھوں کو سکون دیتی ہے ، لیکن اس فن کاری کی انتہا وہ کھڑکی ہے جو صحن کے جنوب کی جانب اور امام رضا(ع) کےروضہ منورہ کی طرف کھلتی ہے ،اس کھڑکی پر سونےکے اوراق اور چودہ معصومین(ع) کے ناموں کے نقوش مزیّن ہیں۔
ایک راہ کا تسلسل؛ رضوی سیرت سے زائرین کی راہ تک
حرم امام رضا(ع) میں جو کچھ جاری ہے، محض ایک تعمیری عمل نہیں ہے؛ بلکہ سیرت رضوی کا عملی نمونہ ہے۔ وہ سیرت جس میں بلا شرط مہمان نوازی، ایمان کا پہلا ستون ہے۔ آستان قدس رضوی کے معزز متولی آیت اللہ سید احمد مروی نے اپنی ملاقاتوں اور اسٹریٹجک اجلاسوں میں بارہا اس اصول پر زور دیا ہے کہ زیارت کو آسان اور بہتر بنانا، آستان قدس رضوی کی اولین ترجیح ہے، اور زائر کی خدمت، عین عبادت اور امام رضا (ع) کی خدمت ہے۔
اسی گہری نگاہ کی بدولت رواق میں آستان قدس رضوی کے جامع مشاورتی مرکز کے تجربہ کار ماہرین نفسیات، زائرین کے  مسائل کو سنتے ہیں اور انہیں مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں، آستان قدس رضوی کے ادارہ تعمیرات و نگہداشت نے جہاں جدید طرز تعمیر کی وہاں ہزاروں مربع میٹر پر قالینیں بچھائی اور کوشش کی کہ ہر چھوٹی سی چھوٹی ضرورت کو پوری کیا جائے ، آستان قدس رضوی نے کبھی بھی امام ہشتم کے مہمانوں کو آسائش فراہم کرنے میں دریغ نہیں کیا،اس سے قبل آستان قدس رضوی کے مرحوم متولی آیت اللہ واعظ طبسی نے رواق کے افتتاح کے موقع پر اسے زیارتی اور عبادی مقامات کی توسیع میں ایک بڑا قدم قرار دیا تھا، ایک راہ جو آج بھی بصیرت کے ساتھ جاری ہے ۔
خورشید کے ابدی ہمسائے؛ جب خونِ مزاحمت حرم میں پناہ لے کر سکون پاتا ہے
رواق دارالحجه (ع) کی مٹی، صرف عاشقانہ سجدوں کی میزبان نہیں ہے؛ بلکہ ان لوگوں کے سکون کا گہوارہ ہے جنہوں نے اسی امام کے نام کو بلند رکھنے کے لئے اپنی جانیں قربان کی۔ حالیہ برسوں میں، اس شاندار رواق نے اپنی آغوش ایران پر مسلط کردہ عراق  کی گزشتہ بعثی حکومت کی  جنگ کے شہداء کے پاکیزہ اجساد کے لیے پھیلائي ہے  ۔  شہید جنرل  محمد شیرازی اورشہید جنرل خطیب، ان بہادر کمانڈروں میں شامل ہیں جنہیں آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر، اس مبارک رواق میں اور امام رئوف کے مرقد کے جوار میں دفن کیا گیا ہے  ۔
ان بلند مرتبہ شہداء کی موجودگی، دارالحجه (ع) کے ستونوں کے درمیان، «ایثار کی ثقافت» اور «خدمت کی ثقافت» کے درمیان ایک گہرا اور اٹوٹ رشتہ قائم کرتی ہے۔ جو زائر اس رواق کے قالین پر بیٹھتا ہے، وہ نہ صرف امام رضا (ع) کی کرامت کی پناہ میں سانس لیتا ہے، بلکہ ان لوگوں کے مزار پر ٹیک لگاتا ہے جنہوں نے اسی ولایت کی حفاظت کے لیے اپنے سروں کی قربانی دی۔ یہ مبارک ہم نشینی، اس رواق کی ہر اینٹ اور آئینے کو ایک حماسی اور الہام بخش پہچان دیتی ہے اور دنیا والوں کو دکھاتی ہے کہ حرم مطہر رضوی، محض ایک عبادی مقام نہیں ہے، بلکہ استقامت و مزاحمت، کرامت اور انسانیت کا مستحکم مرکز ہے۔
آج کی دنیا کے شوروغل میں، رواق دارالحجه (ع) ایک پناہ گاہ ہے جہاں وقت رنگ کھو دیتا ہے۔ اگست کے اس دن سے جب اس رواق کے دروازے عاشقوں کے لیے کھلے، آج تک جہاں اس کے ہر گوشے میں جو  نفیس ترین فنون اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے، ایک مشترکہ پیغام اس کی فضا میں گونجتی ہے؛ یہ تیرا پدری گھر ہے ،ڈھانچوں کی انجینئرنگ، محض دلوں کی انجینئرنگ کا بہانہ ہے۔ جب دارالحجه (ع) کی بلند محرابوں کے نیچے سے سنہری گنبد کی طرف دیکھتے ہو، تو سمجھ میں آتا ہے کہ یہ تمام ستون، کھڑکیاں اور خدمات، صرف ایک حتمی مقصد کی پیروی کرتے ہیں؛ کہ امام رضا (ع) کی امن والی حدود میں کوئی دل غربت کا احساس نہ   کرے، اور ہر تھکا ہوا شخص، اس بے انتہا آغوش میں، پناہ کا حقیقی مفہوم اپنی پوری ذات کے ساتھ محسوس کرے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری