آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 436
12:52

2026/08/26

رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ

ذلیقب
آستان نیوز کے مطابق رضوی ہسپتال اور افغانستان کے بین الاقوامی شفاخانہ حبیب یار کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے جس کا مقصد افغان مریضوں کی رضوی ہسپال کی اعلی طبی سہولیات تک رسائي اور گردوں کے ٹرانسپلانٹیشن نیز دونوں ملکوں کے مابین ہیلتھ ٹوریسم کو فروغ دینا ہے

اس سمجھوتے پر دستخط ایران کے شمال مشرقی علاقے میں ایرانی وزارت خارجہ کے نمائندے ارباب خالص اور افغانستان کے بین الاقوامی شفاخانہ حبیب یار کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز نیز مشہد کے رضوی ہسپتال کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئے ۔
 
اس سمجھوتے کی بنیاد پر مشہد کا اسپیشلسٹی رضوی ہاسپیٹل ان مریضوں کا علاج  کرے گا جو افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار  سے یہاں بھیجے جائيں گے اور ایسے افغان مریضوں کو طبی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی

  
افغان مریضوں کی اسپیشل خدمات تک رسائی کے عمل میں آسانی
ڈاکٹر محسن محور نے اس سمجھوتے کی تقریب کے موقع پر مریضںوں کو اسپیشل خدمات اور علاج کے تعلق سے رضوی ہسپتال کی توانائی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون افغان مریضوں کو آسانی فراہم کرسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سمجھوتے کا مقصد گردے کے مریضوں اور کڈنی کے ٹرانسپلانٹیشن کی خدمات کو فعال بنانا ہے اور یہ ساری خدمات مشہد کی میڈیکل یونیورسٹی کے زیرنگرانی انجام پائيں گي  ۔
 
 رضوی ہسپتال کے سربراہ نے کہا کہ اس توانائی کے حصول کی صورت میں دور دراز کے ملکوں کے مریضوں کے سفر میں مشکلات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ایران اور افغانستان کے درمیان علاج و معالجے کے میدان میں تعاون اور اسی طرح ہیلتھ ٹوریسم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا جاسکتاہے۔
 
سائنسی اور معالجاتی تعاون میں توسیع
مشہد کے رضوی ہسپتال کے سربراہ نے اسی طرح سائنسی اور معالجاتی میدانوں میں تعاون کی توسیع کی گنجائشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سے طبی عملے کے درمیان بھی تعاون کو فروغ دینے کا راستہ ہموار ہوگا ۔
 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری