امام رضا (ع) کی ملکوتی بارگاہ کے خدام نے مشہد کے شہید ہا شمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچ کر عراق کے قبائلی شیوخ اور سرداروں کا استقبال کیا جو رہبر معظم انقلاب (حفظہ اللہ تعالی) کی دعوت پر مشہد مقدس مشرف ہوئے ہیں۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بدھ 28 اکتوبر کی دوپہر آستان قدس رضوی کے قائم مقام متولی، حرم مطہر رضوی کے دربانوں اور فراشوں کے خدام اور چند حکام کے ہمراہ مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پر پہنچے اور امام رئوف (ع) کے خصوصی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مشہد مقدس آمد پر انہيں خوش آمدید کہا
یہ وفد عراقی قبائلی سرداروں اور شیوخ پر مشتمل ہے جو "قائد شہید امت" کی شاندار تشییع جنازہ میں عراقی قوم کی تکریم و تجلیل کے مقصد سے اور رہبر معظم کی دعوت پر مشہد مقدس کا سفر کر چکے ہیں
مشہید کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خادموں کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال
اس تقریب میں حرم مطہر رضوی کے خدام نے مہمان نوازی آداب اور روایتی تشریفات کو ملحوظ رکھتے ہوئے عراقی مہمانوں کا استقبال کیا۔ خدمت کے سرکاری لباس میں ملبوس خدام کی موجودگی، گرم جوش اور پرخلوص استقبال، خوش آمدید کہنے کا عمل اور آمد کے وقت مہمانوں کے کے ساتھ چلنا، مہمانوں کی تکریم اور احترام اور ایرانی۔اسلامی مہمان نوازی کی دیرینہ روایت کی پاسداری کا ایک حسین منظر تھا ۔
استقبالیہ تقریب میں بارگاه منور رضوی کے خدام کی موجودگی، تشریفاتی پہلو کےعلاوہ، رضوی ثقافت میں مہمانوں کے خصوصی مقام اور ایران اور عراق کے عوام کے درمیان گہرے دینی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی اہمیت کی عکاس ہے؛ ایسے تعلقات جن کی جڑیں اہلبیت عصمت و طہارت (ع) کی محبت اور حضرت امام رضا (ع) کے آستانہ مقدس سےعقیدت میں پیوست ہیں ۔
یہ استقبال آستان مقدس رضوی میں مہانوں کی تکریم کی علامت اور ایرانی مہمان نوازی کے کلچر کا ایک مظہر ہے؛ ایک ایسا کلچر جہاں بزرگوں کا احترام، مہمانوں کا شایان شان استقبال اور ان کی پرسکون اور باعزت آمد کی زمین ہموار کرنا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔