آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 71
18:33

2025/12/28

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں
سیدہ،طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کو رنگ برنگے پرچموں اور بنرز سے سجایا گیا جس سے پورے حرم میں خوشیوں کا سماں بندھ گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کو سجانے والے ادارے کے ڈائریکٹر سید جواد موسوی نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ یوم ولادت سے ایک دن پہلے حرم امام رضا(ع) کو سجانا شروع کر دیا گیا۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس موقع پر سینکڑوں کتبے ،پرچم اور حضرت زہراء(س) سے مبارک نام سے مزیّن بنرز کو حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں میں نصب کیا گیا جس سے حرم مطہر کی روحانی فضا نہایت شاندار دکھنے لگ گئے ۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دو بڑے بنرز صحن انقلاب اسلامی اور صحن آزادی کے ایوانوں پر نصب کئے گئے جن کے اوپر ’’فاطمہ یعنی جمال بی مثال کبریا‘‘(فاطمہ(س) کبریا کا بے مثال جمال) اور ’’فاطمہ یعنی حجاب و عصمت و تقوای دین‘‘(فاطمہ دین کا تقویٰ اور عصمت کا حجاب‘‘ تحریر تھا۔ 
انہوں نے بتایا کہ خوشی کے اس موقع پر چودہ کتبے صحن انقلاب اسلامی میں ، سولہ کتبے صحن آزادی میں ،دس کتبے صحن جمہوری اسلامی اور دس کتبے صحن مسجد گوہر شاد میں آویزاں کئے گئے ۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ حرم مطہر کے سب سے بڑے صحن یعنی صحن پیامبر اعظم(ص) میں ایک سو میٹر پر مشتمل دیوار پینٹنگ اور ساٹھ سے زیادہ پرچم نصب کئے گئے ۔ 
حرم امام رضا(ع) میں پھولوں کی سجاوٹ کرنے والے ماہر جناب حمید رضا سلیمی نے بتایا کہ خوشی کے اس موقع پر تیس ہزار سے زائد پھولوں کی ٹہنیوں سے حرم مطہر کو سجایا گیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ یہ پھول مختلف قسم کے تھے جنہیں حرم مطہر کے مختلف صحنوں اور رواقوں(ہالز) میں سجایا گیا۔
واضح رہے کہ ان پھولوں کو امام رضا(ع) کے عقیدت مندوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے لئے ہدیہ کیا گیا تھا،ان پھولوں کی تزئین سے حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں چھا گیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی