آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 74
19:32

2026/01/07

بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح

بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح
رضوی اسپیشلائزڈ ہاسپٹل کے سی ای اوجناب ڈاکٹر محسن محور نے بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کے افتتاح کی خبر دی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ غیرملکی مریضوں کے سیکشن کی افتتاحی تقریب کے دوران رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن محور نے ماہ رجب المرجب کے بابرکت ایام اور امام محمد تقی(ع) اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ہاسپٹل کے پورے عملے اور مریضوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں ںے رضوی ہاسپٹل کی جانب سے غیرملکی مریضوں اور ان کے ہمراہ آنے والے اہلخانہ کے احترام و تکریم کے حوالے سے خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشہد الرضا(ع) کے علاج و معالجہ کے لئے تشریف لانے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں اس لئے ان کے آرام کے لئے خصوصی گیسٹ ہاوسز بنائے گئے ہیں تاکہ مریضوں کے اہلخانہ علاج کے دوران سکون سے قیام کر سکیں۔ 
قومی سطح پر ’’بہترین کریڈٹ ریٹنگ‘‘ کا ایوارڈ
جناب ڈاکٹر محور نے مزید یہ بتایا کہ رضوی ہاسپٹل جو کہ آستان قدس رضوی کے زیر انتظام ہے اسے وزارت صحت ،علاج اور میڈیکل ایجوکیشن کی چھٹی قومی کریڈٹ ریٹنگ کے دوران ایک ہزار چھ سو ہاسپٹلز میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے پر اعلیٰ سطح کا قومی ایوارڈ دیا گیا۔ 
انہوں نے اس کامیابی کو تمام طبی اور انتظامی عملے کی اجتماعی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضوی ہاسپٹل نہ فقط قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی میدان میں بھی غیرملکی مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ملک کے کامیاب ترین طبی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے ۔ 
ڈاکٹر محور نے کا مزید یہ کہنا تھا کہ وزارتِ صحت و تجارت خارجہ ہر سال پچاس ممتاز اداروں کو غیرملکی آمدنی میں کارکردگی کی بنیاد پر اعزاز سے نوازتی ہے  اور رضوی ہاسپٹل گذشتہ تین سالوں میں پہلی باراس ایوارڈ کے لئے منتخب ہوا ہے ۔ 
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کی ہدایات پر رضوی ہاسپٹل میں کینسر کے مریضوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے لینئر ایکسیلریٹر مشین کی تنصیب جاری ہے ۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے انسانی وسائل ، طبی آلات و ابزار اور خدمات کا معیارملک کے ہاسپٹلز کے لئے مثالی نمونہ ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی