آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 77
19:43

2026/01/07

حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے

حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے
جواد الائمہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پرروضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کو پھولوں سے سجایا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ابن الرضا(ع) حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں اور عقیدت و معنویت سے سرشار تھا ،شدید ٹھنڈ اور سردی کے باوجود زائرین و مجاورین نے پھول نچھاور کرنے کی اس تقریب میں نہایت گرم جوشی اور عشق و عقیدت کے ساتھ شرکت فرمائی۔ 
اس نورانی اور بابرکت شب میں ایسے لگتا تھا جیسے آسمان بھی امام تقی(ع) کی آمد کی خوشی میں پھول برسا رہا ہے خاندان عصمت و طہارت کے چاہنے والوں کے ہاتھوں میں رنگ برنگے اور خوشبو دار پھول لئے اور زبان پر خوشی کے نغمے جاری کرتے ہوئے شہداء چوک سے حرم امام رضا(ع) تک پیدل چل کر آئے ۔ 
  اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کے اس ہجوم کے سامنے بہت بڑے بڑے رنگ برنگے پرچم اور بنرز جو’’یا جواد الائمہ(ع)‘‘ اور ’’یا امام رضا(ع)‘‘ کے مبارک نام سے مزیّن تھے ۔
ایمان و محبت سے لبریز یہ کاروانِ عشق آہستہ آہستہ قدم بڑھاتے ہوئے حرم تک پہنچا ،زبانوں پر ’’جواد الائمہ آمد، خوش آمد، خوش آمد‘‘ اور ’’یا جوادالائمہ گل زھرا‘‘ کا ذکر تھا اور مسرت کے ان لمحات میں حرم میں پہنچ کر امام رضا(ع) کو ان کے اکلوتے فرزند حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی آمد کی مبارک باد پیش کی اور مولا سے اپنے اپنے لئے عیدی طلب کی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی