آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 79
23:13

2026/01/14

اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن

اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن
اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پروڈکشن لائن کی بحالی اور لاجسٹک منصوبوں میں تیزی لانے کے مقصد سے علاقائی صنعتی یونٹوں اور ریلوے منصوبوں کا دورہ کیا اور ملک کے ٹرانزٹ میں سرخس کے کلیدی کردار پر تاکید کی ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب محمد رضا رجبی مقدم نے اپنے معاونین کے ہمراہ پروڈکشن لائن اور لاجسٹک شعبہ جات کا دورہ کیا اور اس دوران صنعتی یونٹوں اور بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ 
انہوں نے پروڈکشن لائن کے کارکنوں اور مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے پیداواری سائیکل میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئے اور تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سرخس شہر کی اقتصادی ترقی کو جاری رکھیں۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ پیداوار میں اضافہ،پائیدار روزگار کی فراہمی اور علاقائی اقتصادی خوشحالی کا انحصار صنعتی یونٹوں کی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کی بیک وقت پیش رفت پر ہے ۔
انہوں نے ریلوے لاجسٹک فیز کے دورے کے دوران اس شعبے میں انجام دیئے گئے اقدامات کو ملکی سطح پر منفرد اور غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ملک کے ریلوے ٹرانزٹ کا تقریبا پچاسی فیصد سرخس بارڈر سے ہوا تھا ،اس لئے پرائیویٹ ریلوے سائٹس کو فوری طور پر فعال کرنا اور موجودہ خامیوں کو دور کرنا ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے ۔ 
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیشنل سرخس لاجسٹک پارک منصوبہ جو کہ آستان قدس رضوی اور چینی کمپنی کی مشارکت سے تکمیل کے مراحل میں ہے اس میں بھاری کنٹینرز کو اتارنے اور لوڈ کرنے صلاحیت رکھنے والی ہیوی کرینیں نصب کی جاری ہیں۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق جنوری کے اختتام تک چین سے پہلا کنٹینز سرخس کے راستے سے یورپ جانے والی مشرقی۔مغربی راہداری کے حصے کے طور پر ملک میں داخل ہو گا۔ 
آخر میں جناب رجبی مقدم کا کہنا تھا کہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی،پیداواری صلاحیتوں کے استحکام اور اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں اور انتظامی اداروں کے مابین ہم آہنگی سے سرخس زون ملکی سطح پر فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
بین الاقوامی سوگوارہ "مہر محرم" کی منتخب تصاویر کی نمائش کا افتتاح سفیران امام رؤف کاروان کی حرم امامین عسکریین(ع)میں حاضری ماہ صفر کے آخری عشرے میں حرم مطہر رضوی میں کتیبہ آرائي اربعین حسینی کے موقع پر 3 ھزار سے زائد زائرین کو دارالشفائے امام رضا علیہ السلام میں طبی خدمات کربلائے معلیٰ میں شبِ اربعینِ حسینی کی عزاداری حرم مطہر رضوی میں عرب زبان زائرین کی عزاداری امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں اربعین حسینی کی عزاداری اربعین حسینی کے موقع پر جرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینی (رح) میں عزاداری آستان قدس رضوی کے متولی کا زیر زمین امام حسین علیہ السلام رواق کے پروجیکٹ کا معائنہ شب اربعین حسینی میں بین الحرمین کی لی گئي ہوائي تصویریں  اربعین کے زائرین کی خدمت رضوی ثقافت کا تسلسل ہے جب عشق حسین (‏ع) آئيوری کوسٹ  سے امام رضا علیہ جامعة الحلة میں جامعة الإمام الرضا (ع) کے عراقی فارغ التحصیل طلبہ کی دوسری نشست کا انعقاد شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) ؛ آستان قدس رضوی کے ہزار سالہ خزانے کو قلمی نسخے عطیہ کرنے والی سب سے بڑی شخصیت موکب امام رضا علیہ السلام، چَذّابہ سرحد پر زائرینِ اربعینِ امام حسینؑ کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار غذائی پیکج روانہ بغداد میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں حرم امام رضا(ع) کے خادمین کی شرکت ازبکستان اور آذربائیجان کے زائرین کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد