چھٹی حضرت امام رضآ علیہ السلام عالمی کانگریس کی تیرہویں بین الاقوامی پری میٹنگ ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں منعقد ہوئی جس کا موضوع’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسانی عزت و وقار اور انسانی حقوق‘‘ تھا۔ اس بین الاقوامی پری میٹنگ میں ایرانی اور یورپی مفکرین نے عدل و انصاف، ادیان کے مابین گفتگو، ایمان اور عقل کے درمیان تعلق اور انسانی حقوق کے مبادیات پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رضوی تعلیمات کو عصر حاضر کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین وسیلہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 299 تاریخ اشاعت : 2026/06/26