آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۰۷
۲۱:۳۸

۲۰۲۶/۰۲/۰۷

حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی

حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ علمیہ قم کے درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے سیکرٹیریٹ آفس کے منتظمین سے ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ قم کے علمی مراکز کو فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے ایسے تحقیقی آثار کی تخلیق پر زور دیا جن میں تکرار نہ ہو اور معاشرے میں نئے پیدا ہونے والے سوالوں اور شبہات کے جوابات پیش کئے جائیں۔  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے دفترِ قم کے کچھ ممبران کا فقہی مرکز آئمہ اطہار (ع) کے سربراہ اوردرس خارج فقہ و اصول کے استاد آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے پروگراموں کی تفصیلات بیان کرنا تھا ۔ 
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے اس اجلاس کے دوران دانشورانہ حلقوں میں اس عالمی کانگریس کے شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کو حوزہ علمیہ میں تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جانا اور ایسے موضوعات پر کام کرنا چاہئے جن پر اب تک اتنی توجہ نہیں دی گئی۔ 
انہوں نے آٹھویں امام کی گفتار اور فرامین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کو ایک بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) کی امامت کو تسلیم کرنے کا لازمہ یہ ہے کہ تمام آئمہ(ع) کی امامت کو تسلیم کیا جائے ،اس موضوع پر بہت زیادہ کام ہو سکتا ہے اور اس کے لئے علمی منابع کے استخراج اور بیان کی ضرورت ہے ۔ 
فقہی مرکز آئمہ اطہار(ع) کے سربراہ نے  آيت اللہ جواد فاضل لنکرانی نے عالمی کانگریس کے چوتھے محور کو جس کا عنوان’’سیاست، عدالت اور حکمرانی‘‘ ہے  خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس موضوع پر تحقیقی کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے خصوصاً حکمرانی کرنے کے طریقوں پر اور میں بھی اگر توفیق ہوئی تو اس موضوع پر تحقیقی مطالب عالمی کانگریس کے لئے تیار کر کے ارسال کروں گا۔ 
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے اپنی گفتگو کے دورے حصے میں عالمی کانگریس کو بہتر بنانے کے لئے چند  تجاویز  اورسفارشات بھی پیش کیں اور کہا کہ عالمی کانگریس تکرار سے گریز کرے اور نئے اعتراضات کی شناخت کر کے ان کا عالمانہ جواب دے  ۔ 
آج انسانی کرامت کے نام پر تمام فقہی احکامات میں مسلم اور غیرمسلم کے درمیان مطلق برابری جیسے شبہات یا معصومین(ع) کی روایات ان کے زمانے تک منحصر ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں جن کا جواب دینا ضروری ہے ۔ 
انہوں نے   مہدویت سے متعلق اعتراضات کا امام رضاعلیہ کے نقطہ نظر سے جواب دینے کو تحقیق کے لئے ایک مستقل موضوع قرار دیتے ہوئے حوزہ علمیہ کی مکمل صلاحیتوں اورتوانائیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
اجلاس کے آغاز میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے دفترِ قم  کے سیکرٹری   ڈاکٹر خراسانی نے عالمی کانگریس کے پچھلے  ادوار کے انعقاد سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی اور اس چھٹی عالمی کانگریس کے انعقاد سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔ 
واضح رہے کہ چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کا موضوع’’اہلبیت(ع) کی تہذیبی تعلیمات میں انسانی کرامت اور حقوق‘‘ ہے ،یہ کانگریس عشرہ کرامت کے ایّام میں منعقد کی جائے گی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد آستان خورشید میں جشن میلاد نور انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد دوسرے بین الاقوامی سلمان میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے  افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات   چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال  صحنِ جموری کے مینار کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا،ایرانی انجینئرز کی اعلیٰ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے سیرت امام رضا(ع) کی روشنی میں مختلف ادیان کے مابین مناظروں کے انعقاد پر زور چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے زیر سایہ پاکستان اور ایران کے مابین علمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پویش ها