آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 108
20:55

2026/02/15

حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد

حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد
چراغ ہدایت حضرت امام حسین بن علی(ع) کے یومِ ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےشعبہ برصغیر پاکستان وہندوستان کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا ،محفل کے خطیب حجت الاسلام ابن علی حیدری نے  اپنی تقریر میں کہا کہ سیدالشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کوبارگاہ الہیٰ میں عظیم مقام و منزلت حاصل ہے ۔ 
انہوں نے  کہا کہ خداوند متعال نے سید الشہداء حضرت امام حسین(ع) کے ایثار اور قربانی کے صدقے امام کو تین منفرد امتیازات عطا فرمائے ہیں ، ان میں سے ایک یہ کہ خداوند متعال نے امامت کو آپ(ع) کی نسل اور ذریت میں سے قرار دیا۔ 
مولانا ابن علی حیدری نے کہا کہ امام حسین (ع) کی دوسری منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اللہ نے آپ کی پاک تربت میں شفا  قرار دیا ہے اور تیسری منفرد خصوصیت جو اللہ نے عطا کی وہ یہ ہے کہ آپ کے گنبد مطہر کے نیچے دعا کی قبولیت کی ضمانت ہے ۔ 
 ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی شہادت اور زمانے کے طاغوت کے خلاف استقامت و مزاحمت کے ذریعہ دینِ اسلام کی حفاظت فرمائی ، اگر آپ(ع) کا ایثار اور قربانی نہ ہوتی تو آج اسلامِ نابِ محمدی(ص) یعنی اصل اور حقیقی اسلام کا نام و نشان باقی نہ رہتا۔ 
  جشن کے اس خصوصی پروگرام میں پاکستان اور ہندوستان سے تشریف لانے والے زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،جشن کے آخر میں جناب وحید لاشاری اور محمد اجمل حسین  امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش  کیا 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد