آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 109
22:18

2026/02/15

بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت

بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت
آستان قدس رضوی کےا دارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ بین الاقوامی میدان میں متعدد جامع منصوبے اور نظام نافذ کئے جارہے ہیں جن میں لائق اور قابل افراد کی سفارت کاری،بین الاقوامی کمیونیٹی کا قیام، اور بین الاقوامی سطح پر سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ کا دفتررہبرانقلاب اسلامی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور  ارتباطات کے  سربراہ کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ثقافتی سفارت کاری کے مواقع اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس کے آغاز میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفندیاری نے ادارہ بین الاقوامی امور کی

بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں، مقاصد اور جاری منصوبوں کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ 


انہوں نے اس شعبے کے فعال منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں جامع بین الاقوامی نظام،جامع بین الاقوامی دستاویز،رضوی سفارت کاری،لائق اور قابل افراد کی سفارت کاری،بین الاقوامی پیشروؤں  کے مقدس اہداف کے منصوبہ کی تشریح ،بین الاقوامی سطح پر سہولیات کی فراہمی اوربین الاقوامی سطح پر زیارت کا سیکریٹریٹ شامل ہیں ،ان کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں عالم اسلام کے مابین فکری اور ثقافتی رشتوں کو مستحکم بنانے کے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوں گے۔ 
بین الاقوامی سرگرمیوں پر تہذیبی اور اسٹریٹجک پالیسیوں کے ساتھ نگاہ کرنے کی ضرورت ہے
اجلاس کے دوران دفتررہبرانقلاب اسلامی کے شعبہ بین الاقوامی اور ارتباطات کے سربراہ  ڈاکٹر سید مہدی مصطفوی نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آستان قدس رضوی جیسے مجموعے کو بین الاقوامی سرگرمیوں میں اسٹریٹجک اور تہذیبی نقطہ نظر اپنانا چاہئے ۔ 
انہوں نے  کہا کہ آستان قدس رضوی اپنی دینی و ثقافتی منزلت کے باعث اسلامی جمہوریہ ایران کے سافٹ پاور کو فروغ دینے اور رضوی سفارت کاری کے عملی نفاذ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ 
جناب مصطفوی نے گفتگو کے آخر میں اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ اگر انٹرنیشنلائزیشن کو قومی و ثقافتی میدان میں نظر انداز کیا گیا تو یہ ایک ناقابل تلافی غلطی ہوگی ،انہوں نے اس بات زور دیا کہ کہ بین الاقوامی پہلوؤں کو مستقل اور منظم انداز میں ثقافتی  ارتباطاتی اور مواصلاتی پالیسیوں کا حصہ بنایا جانا چاہئے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد