آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ احمد مروی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
جلیل القدر عالم دین،روشن فکر مفکر اور دانشور اور استاد اخلاق آیت اللہ محمد ہادی عبد خدائی کے انتقال پر تمام علمائے کرام، مراجع عظام، حوزات علمیہ، جامعات سے وابستہ اساتذہ اور طلباء،صوبہ خراسان کی ولایت محور عوام،ایرانی قوم اور خصوصاً مرحوم کے معزز خاندان کی خدمت میں تہہ دل سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
یہ جلیل القدر عالم دین ؛ علم و فقاہت کے اس گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے اپنی بابرکت عمر علومِ اہلبیت(ع) اور دینی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے وقف کر رکھی تھی۔
اسلامی نظام کے متعدد اور مختلف محاذوں پر ان کی مؤثر اور ذمہ دارانہ موجودگی بشمول مجلسِ شورای اسلامی سے لے کر مجلس خبرگان رہبری تک اور ویٹیکن میں سفیر رہنے سے لے کر حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی میں تدریس تک کی خدمات ان کے انقلابی کردار اور شاندار خدمات کے روشن نمونے ہیں۔
ثامن الحجج حضرت امام علی رضاعلیہ آلاف التحیہ والثناء کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ کے جوار میں خداوند منأان سے اس نیک اور متقی عالم دین کے درجات کی بلندی اور وسیع رحمت کے لئے دعا گو ہوں اور ان کے پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل اور اجر عظیم کا طالب ہوں۔
احمد مروی
متولی آستان قدس رضوی