آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 114
23:29

2026/02/19

انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد

انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد
استعمار،عالمی تشدد اور ایران پر ہونے والی ہائیبرڈ جنگ کا مقابلہ کرنے اور رضوی تعلیمات میں انسانی کرامت اور حقوق کے موضوع پر مؤرخہ یکم فروری 2026 بروز اتوار کو مشہد مقدس میں چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مفکرین اور بین الاقوامی سماجی فعال افراد نے شرکت فرمائی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ پری میٹنگ رضوی تعلیمات میں انسانی حقوق اور انسانی کرامت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور ایرانی قوم کے خلاف استعمار،عالمی تشدد اور ہائیبرڈ جنگ کا مقابلہ کرنے کے عملی طریقوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں منعقد کی گئی ۔ 
اس علمی اور بین الاقوامی پری میٹنگ میں ایران،امریکہ،انگلینڈ،آذربائیجان،پاکستان،شام،آسٹریلیااورکارائیب خطے سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، محققین اور میڈیا و ثقافتی مفکرین اور دانشوروں نے شرکت فرمائی جو رضوی تعلیمات کا جائزہ لیں گے جو انسانی کرامت کے دفاع اور عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ 
 اس پری میٹنگ میں چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے سیکرٹری جنرل اور تہران یونیورسٹی کے شعبہ عالمی مطالعات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید رضا عاملی اور تہران یونیورسٹی کے شعبہ یورپین مطالعات کے ڈائریکٹر اور اس پری میٹنگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضا باقری سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات نے اپنے اپنے خیالات پیش کئے ان شخصیات میں امریکہ سے اسلامی میڈیا کے مبلغ جناب شہریار مہدی نقوی،انگلینڈ میں اسلامی مراکز کے سابقہ امام جماعت اور محقق جناب جعفر علی لاڈک،آذربائیجان سے میڈٰیا ایکٹیویسٹ یگانہ کوثر نقی آوا،کشمیر سے تعلق رکھنے والی میڈیا ایکٹیویسٹ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے انگریزی ریڈیو کی میزبان محترمہ زینب عسکری(طرفۃ العین)،آسٹریلیا سے مسلم نوجوانوں کے تربیتی مرکز کے بانی اراکین میں سے جناب سامر نقد علی الحکیم،امریکہ سے اسلامی مفکر و محقق سید فرمان علی، برطانیہ اور کارائیب خطے سے بین الاقوامی مسلم مبلغ جناب محمد حسین تقی نخید،پاکستان سے اسلامی مبلغ و محقق جناب مرتضیٰ علی ولایتی،امریکہ سے ٹی وی اینکر اور نیوز کاسٹر محترمہ مرضیہ ہاشمیہ،شام سے اسلامی مبلغ و محقق رقبہ الیوسف اور اہلبیت عالمی اسمبلی کے امریکہ اور یورپ میں سربراہ اور محقق جناب جواد اسماعیلی شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ یہ پری میٹنگ آستان قدس رضوی،عالمی کانگریس حضرت رضا،تہران یونیورسٹی اور عالمی اسمبلی اہلبیت(ع) کے باہمی تعاون سے تہران ٹائم کے مطابق صبح آٹھ سے عصر پانچ بجے تک منعقد کی گئی اور دلچسپی رکھنے والے افراد نے اس پری میٹنگ کو براہ راست لنک https://gcir.razavi.ir/pages/۲۷۱۶۷/۱  سے ملاحظہ کیا۔ 
قابل توجہ ہے کہ چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) ہر سال رضوی تعلیمات کو ثقافتی، سماجی اور انسانی حقوق کے پہلوؤں سے اجاگر کرنے اور علمی و بین الاقوامی مکالمے اور گفتگو کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کی جاتی ہے ۔ 
یہ کانگریس ایران اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مفکرین،محققین، دانشوروں اور ثقافتی و میڈیا ایکٹیوسٹوں کے ذریعہ انسانی کرامت کو فروغ دینے، ثقافتی نفوذ اور ہائیبر جنگ کا مقابلہ کرنے میں رضوی تعلیمات کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتی ہے ۔ اسی طرح دنیا بھر میں اہلبیت(ع) کی تعلیمات سے وابستہ علمی و فکری حلقوں کے مابین روابط، ہم آہنگی اور میڈیا تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد