آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 116
00:52

2026/02/20

شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد

شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد
حضرت حجت بن الحسن العسکری علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے خصوصی جشن منعقد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رسول خدا کے بارہویں جانشین اور حق کی آخری آیت حضرت امام مہدی صاحب الزمانؑ(عج) کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہند کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں پاکستان اور ہندوستان کی اردو زبان خواتین کے لئے خصوصی جشن منعقد کیا گیا۔ 
جشن کے آغاز میں ’’خورشید ہشتم ‘‘ گروپ نے مل کر قرآن کریم کی چند ایک آیات کی تلاوت کی  جس کے بعد    محترمہ جعفری نے خوبصورت انداز میں منقبت خوانی کی اور پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ’’دختران طوبیٰ‘‘ گروپ نے قصیدے اور منقبتیں پڑھیں۔ 
امام زمانہ(عج) کی ولادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس جشن میں اسلامک اسکالر محترمہ طلعت بتول نے خطاب کیا اور کہا کہ غیبت امام زمانہ(عج) کا دور جتنا زیادہ گزرتا جارہا ہے منتظرین اور مولا کے اعوان و انصار کے مدّ مقابل  بہت سارے فتنے رونما ہورہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ امام کے حقیقی مددگار اور اعوان انصاروہ افراد ہیں جو قرآن کی سورہ قصص کی آیت نمبر پانچ«وَ نُرِیدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوارِثِینَ» کے مطابق یقین رکھتے ہیں ،اوراس کائنات کے نجات دہندہ کو جس کے بارے میں بہت سارے توحیدی اور غیر توحیدی ادیان کا عقیدہ ہے رسول خدا(ص) کا فرزند اور حضرت فاطمہ زہراء(س) کی نسل سے حضرت امام مہدی (عج) کو جانتے ہیں۔ 
محترمہ طلعت بتول نے کہا کے امام زمانہ(عج) کے مددگار وہ ہیں جو حضرت حجت ابن الحسن العسکری(ع) کی نسبت ہر روز اپنی معرفت و شناخت کو بڑھاتے ہیں کیونکہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی ڈھائی سو سالہ زندگی اور غیبت کبریٰ کا زمانہ ایک اہم تجربہ ہے جو ہمارے لئے راستے کا چراغ ثابت ہوسکتا ہے ۔ 
واضح رہے کہ جشن کی اس تقریب کے دوران شرکا اور حاضرین محفل کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے نفیس اور قیمتی تبرکات اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد