آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۸۴
۱۲:۰۰

۲۰۲۶/۰۴/۱۲

ولایت کا مطلب رہبر کی غیرمشروط  اطاعت ہے ، متولی آستان قدس

ولایت کا مطلب رہبر کی غیرمشروط  اطاعت ہے ، متولی آستان قدس
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ ولایت کوقبول کرنا یعنی رہبرمعظم کی غیر مشروط اتباع اور پیروی ہے۔

 آستان نیوز کے مطابق آيت اللہ احمد مروی نے اپنے درس خارج فقہ کے موقع پر جو حرم مطہر رضوی میں انجام پایا امام مسلمین اور رہبرعظیم الشان انقلاب اسلامی کی جانگداز شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ ایک بڑا صدمہ تھا ؛ لیکن دشمن نابکار اپنے پلید اور خباثت آمیز اقدامات کے باوجود اپنا کوئي بھی ناپاک مقصد حاصل نہيں کرسکا ۔
انہوں نے ایران کو پہنچنے والے نقصانات منجملہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی اور کئي اعلی کمانڈروں  کی شہادت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم سانحہ کے باوجود عنایت الہی کی برکتوں اور حضرت ولی عصر(عج ) کے لطف، مسلح افواج کی شجاعت و بہادری نیز عوام کی میدان میں موثر اور بصیرت آموز موجودگی کی بدولت دشمن اپنا کوئي بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی  نے کہا کہ جنگ کے واقعات کا جائزہ لیتے وقت فتح و شکست کا معیار نقصانات نہیں ہوتے ؛ بلکہ فتح و شکست کا معیاریہ ہوتا ہے کہ مقصد حاصل ہوا یا نہیں ۔ 
انہوں نے کہا کہ دشمن، رہبرانقلاب اسلامی اور کچھ اعلی کمانڈروں کو شہید کرکے یہ سمجھ رہا تھا کہ اسلامی معاشرہ مایوسی ، اختلاف اور سراسمیگی سے دوچار ہوجائے گا  لیکن دشمن کا اندازہ پوری طرح غلط ثابت ہوا ۔
آيت اللہ احمد مروی نےایران کی مسلح افواج کی شجاعت اور سرعت عمل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بزدلانہ اور جارحانہ حملوں کے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر اپنی جوابی کارروائي اور حملے شروع کردئے۔ ایران  کی مسلح افواج کے فوری جوابی حملوں سے ثابت ہوگیا کہ ایرانی افواج پوری طرح تیار اور ان کے حوصلے بلند تھے جس کی وجہ سے دشمن  کے اندازے پوری طرح غلط ثابت ہوگئے ۔  
انہوں نے یونیورسٹیوں، رہائشی مکانات ، اسکولوں ، پلوں اورملک کی بنیادی شہری تنصیبات پر دشمن کے وحشیانہ حملوں کو اس کی سراسیمگي اور اس کے اندازوں کی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف یہ کہ کوئی اثر نہيں پڑنے والا ہے بلکہ دشمن کے اندازوں کی  غلطی اور ان کی ناامیدی  کو ظاہر کرتا ہے  
آ‎ستان قدس رضوی کے متولی نے رہبرشہید کی تدبیر اور انتظامی توانائیوں اور غیر معمولی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ رہبرعظیم الشان شہید انقلاب نے پورے ڈھانچے کواس طرح مضبوط اور محکم طریقے سے استوار کیا ہے کہ کسی کی  شہادت یا اس کے چلے جانے سے ملک کے سیاسی اور فوجی نظام میں ذرہ برابر کوئي خلل واقع نہيں ہوگا اور یہ ولایت فقیہ کا ایک واضح نمونہ اور کھلا ہوا معجزہ ہے ۔ 
رہبرکے انتخاب میں مجلس خبرگان کی شجاعت باعث فخر ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے رہبرعظیم الشان انقلاب اسلامی کی شہادت کے بعد  ماہرین کی اسمبلی یا مجلس خبرگان کے تاریخی کارنامے اور کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجلس خبرگان نے پوری شجاعت کے ساتھ اپنا اجلاس منعقد کیا اور بھرپور طریقے سے جائزہ لیا اور سرانجام وہ سب سے زیادہ اہل شخصیت کے نام پر متفق ہوئی ۔ خبیث دشمن نے دھمکی دی تھی ، لیکن مجلس خبرگان یا ماہرین کی اسمبلی نے دھمکیوں کی پروا کئے بغیر اپنا فیصلہ پوری شجاعت اور آزادی عمل کے ساتھ سنایا ۔
انہوں نے نظام کے موروثی ہونے کے بارے میں بعض لوگوں کے بیانات کے جواب میں کہا کہ موروثي اس وقت ہوتا ہے جب رہبرکی وفات سے پہلے ہی جانشین مقرر ہوجائے  لیکن اس انتخاب میں کسی کو بھی پہلے سے نہیں معلوم تھا اور اس سلسلے میں رہبرشہید کی جانب سے کوئي بھی سفارش یا حتی اشارہ بھی کسی کے لئے پہلے سے نہيں کیا گيآ تھا اور یوں رہبرکے انتخاب کا عمل غور و فکر، صلاح و مشورے اور ممبران کی واضح اکثریت سے انجام پایا اور ثابت ہوگیا کہ یہ انتخاب مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ تھا ۔
حالیہ حادثہ، واقعہ طبس کی یاد دلاتا ہے 
 آيت اللہ احمد مروی نے اپنےخطاب کے دوران سڑکوں پر عوام کی مسلسل اور تاریخ سازموجودگي کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس میدان میں عوام کی اس موجودگی کو نصرت الہی کی تجلی قرار دیا اور کہا عوام کی یہ پامردی اور ثـبات قدم الہی وعدہ «اِن تَنصُرُوا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم» کی تجلی ہے۔ اللہ کی نصرت یہ ہے کہ وہ لوگوں کے قدم کو مضبوطی عطا کرتا ہے اور عوام اس ثبات قدم کے ذریعے نصرت الہی کے وعدے کی تکمیل کے مستحق ہیں 
 آستان قدس رضوی کے متولی نے حالیہ واقعے اور امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر واقعہ طبس کی یاد تازہ کردی اور یہ اقدامات دشمن کی کمزوری اور ناتوانی کو ظاہر اور ساتھ ہی ایرانی عوام کے لئے نصرت الہی کو آشکارہ کرتے ہیں ۔

سڑکیں اور اسکوائرز آج مورچے ہیں 
 آستان قدس رضوی کے متولی نےملک کے دفاع کے میدانوں میں عوام کی موجودگی پرزور دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے شہروں کی سڑکیں اوراسکوائرز و چوراہے ہمارے مورچے ہیں  اور ہرشخص کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروالوں کے ہمراہ ان مورچوں میں موجود رہے اور یہ موجودگی یہ شرعی اور قومی فریضہ ہے کیونکہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی نے دشمن کی نیند اڑا دی ہے اور اس موجودگی کی اہمیت میزائل سے بھی زیادہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہيں کہ نظام کی حقیقی طاقت عوام کی موجودگی اور ان کی ثابت قدمی ہے اور اسی سے دشمن کے دلوں پر خوف طاری ہے  
عوام کے درمیان شکوک و شبہات پیدا کرنا خیانت ہے  

آيت اللہ مروی نے جنگی حالات میں تفرقہ انگیز بیانات اور تجزیوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کھلے عام ایسی باتیں نہيں کرنی چاہئے کہ جن سے لوگوں کے دلوں میں معمولی سا بھی شک وشبہہ پیدا ہو، جو بھی تجویز یا تجزیہ ہو اسے حکومتی عہدیداروں کے سامنے بیان کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران عوام میں اتحاد و یکجہتی کو مستحکم رکھنے کی ضرورت ہے 
انہوں نے دشمن کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات اس وقت ہوں جب دشمن ہمارے ملک پر دوباہ حملہ کرنے کی جرائت کھوچکا ہو اور ہماری طاقت پوری طرح اس پر واضح ہوجائے ان کا کہنا تھا کہ ان شرطوں کی تکمیل کے بغیر مذاکرات کا مطلب یہ ہے کہ ملک پر دوبارہ جنگ کا خطرہ منڈلاتا رہے اور ملک میں ہر طرح کی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی پیشرفت رکی رہے 
آيت اللہ مروی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رہبر اور ولی فقیہ ہے اور ہم اپنی مرضی اور رائے ان پر مسلط نہيں کرسکتے اول تو یہ کہ 
عوام میں کسی طرح کا شک و شبہہ نہيں پیدا کرنا چاہئے کیونکہ یہ خیانت ہے  اور دوسرے یہ کہ  ہمیں حق نہيں پہنچتا کہ رہبرکے کاموں اور امور میں مداخلت کريں ہماری ذمہ داری صرف رہبر کی پیروی اور اتباع کرنا ہے ۔
 

ولایت کو قبول کرنا یعنی رہبر کی غیر مشروط اتباع اور پیروی ہے
 آيت اللہ احمد مروی نے  رہبرکی مطلق اور بے چون و چرا پیروی اور اتباع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں رہبرکا مطیع اور فرمانبردار ہوناچاہئے اور ان کے ہر طرح کے فیصلے اور رہنمائي کو فوری طور پر بلاشرط قبول کرنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو رہبر کے کام میں  مداخلت کا حق نہیں ہے 
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ولایت کو قبول کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے  ذاتی مفادات یا   خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ولایت کو قبول کريں بلکہ ولایت کو قبول کرنے کا مطلب ، مطلقا اور بے چون و چرا اس کی اتباع اور اطاعت کرنا ہے 
انہوں نے رہبری اور قیادت کی اتباع و پیروی کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ پہلے والے رہبرکی شہادت یا فقدان کے بعد دوسرے رہبر کی اتباع اور پیروی سست و کمزور ہوجائے رہبر جو بھی ہو، جس دور میں بھی ہو ہمارا فرض اس کی پیروی اور اطاعت کرنا ہے ۔
ہمارا اصل سرمایہ اہل بیت (ع) سے توسل اور استغاثہ ہے 
آیت اللہ مروی نے اپنے خطاب کے آخر میں آئمہ اطہارعلیھم السلام سے توسل پر تاکید کرتے ہوئۓ کہا کہ ان توسلات اور استغاثہ سے غفلت نہيں کرنا چاہئے ہمارے پاس ہمارا سرپرست اور پشتپناہ موجود ہے اور تمام امور میں ہم ان توسلات اور دعاؤں سے کامیاب رہے ہيں اور کامیاب ہوں گے  
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل سرمایہ یہی توسلات اور استغاثہ ہیں اپنے جلسوں اور مجلسوں میں لوگوں کو امام زمانہ (عج) سے استغاثہ اورامام رضآ علیہ السلام سے توسل کی دعوت دو کیونکہ ان دعاؤں اور توسلات کو ہمیشہ سنا جاتا ہے اوران سے ہماری مدد ہوتی ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ