آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 195
13:16

2026/04/16

حرم مطہر رضوی کے کتیبوں اور بینروں پر نقش آل محمد (ص)

حرم مطہر رضوی کے کتیبوں اور بینروں پر نقش آل محمد (ص)
امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی آمد پر امام رضا علیہ السلام کا حرم مطہر سیاہ پوش اورعزادار ہوگيا اور حرم کے اندر نصب کتیبوں اور بینروں پر درج معانی و مفاہیم سے سرشارعبارتوں نے بارگاہ منور رضوی میں ان ایام کی سوگواری و عزاداری کے دوران ایک الگ ماحول اور فضا قائم کردی ہے

 آ‎ستان نیوز کے مطابق آسمان امامت و ولایت کے چھٹے اختر تابناک حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے ایام شہادت و سوگواری کے موقع پرحرم مطہر رضوی کے خدام نے حسب دستور قدیم حرم کے مختلف مقدس مقامات کو سیاہ پوش کردیا تاکہ زائرین اور مجاورین غم و اندوہ کی اس فضا میں ان ایام کی مخصوص عزاداری اور سوگواری کو ایک خاص ماحول میں برپا کرسکیں ۔
حرم مطہر کے گنبد پر پرچم عزا نصب کئے جانے کے ساتھ ہی امام صادق  علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم کے سبھی صحنوں میں کتیبے  اور سیاہ بینرزبھی نصب کئے گئے ۔

 ان کتیبوں نے جن پر شیعوں کے چھٹے امام کی علمی منزلت و مرتبے اور ان کے منصب امامت سے متعلق مضامین اورشہادت کے تعلق سے مصائب کے جملے مکتوب اورچھپے ہوئے ہیں پورے حرم کے ماحول اور فضا کو اس عظیم مصیبت وشہادت کے موقع سوگ و عزا میں تبدیل کردیا ہے   ۔
حرم کے صحن انقلاب اسلامی میں نصب ایک کتیبہ پر، معانی ومفاہیم سے پرعبارت (( ہم پیروان صادق آل محمد ہیں کبھی بھی دشمن کے  پرچم تلے نہيں جائيں گے )) بے ساختہ سب کی نگاہوں کے سامنے آتی ہے ۔ یہ وہ نعرہ ہے پوری تاریخ میں امام صادق علیہ السلام کے مکتب کے پیروؤں کی ثابت قدمی ، بصیرت اور استقامت کی یاد دلاتا ہے ۔
 صحن آزادی میں نصب کتیبہ پر یہ عبارت (( ہزار قبیلے آئے اور ہزار مکتب گئے لیکن شیعہ باقی ہے جس کے پاس قال الام صادق ہے )) درج ہے ۔
 یہ وہ عبارت ہے جو اصل اسلام کی تعلیمات کی حفاظت  و ترویج اور تشیع کے راستے کو باقی رکھنے میں اس امام ھمام کے جاودانی کارنامے کو روز بروز نمایاں کرتی ہے 
 یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ امام صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس اور عزاداری کے خصوصی پرگرام امام رضا علیہ السلام کے حرم کے مختلف صحنوں اور رواقوں میں جاری ہیں ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد