آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 206
08:07

2026/04/26

روضہ منورہ امام رضا(ع) میں کاشان کے2 ٹن  خالص عطر ِگلاب کا چھڑکاؤ

روضہ منورہ امام رضا(ع) میں کاشان کے2 ٹن  خالص عطر ِگلاب کا چھڑکاؤ
کاشان ریجن میں رضوی خدمت کے مراکز کے منیجر نے بتایا کہ عشرہ کرامت کے دوران  پچاس مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں سے ایک اہم ترین پروگرام حرم امام رضا(ع) کا دو ٹن خالص عطرِ گلاب سے چھڑکاؤ ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کاشان ریجن میں رضوی خدمت کے مراکز کے منیجر جناب محمد جہاندارنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں عشرہ کرامت کا نعرہ اور ماٹو’’امام رضا(ع) کا ایران؛متحد،مقتدراور کامیاب‘‘ہے ۔
انہوں نے کاشان ریجن کے خدمت گزاروں کی جانب سے  حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) اور حرم امام رضا(ع) کی دوٹن خالص عطر گلاب سے دھلائی اور چھڑکاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سو بید مشک کا عرق بھی خریدا    گیا ہے جسے کاشان کے مخیر افراد کی طرف سے عطیہ کردہ  دوٹن گلاب کے ساتھ مشہد مقدس بھیجا جائے گا۔ 
انہوں نے عشرہ کرامت کے دوران منعقدہ متعدد پروگراموں بشمول امام خامنہ ای چوک پر رضوی پرچم کشائی کی تقریب،ماہ رمضان میں مسلط کردہ جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت اورکاشان کے ہیلتھ مراکز میں رضوی خدمت گزاروں کی موجودگی اور دیگر کئی پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ 
اس کے علاوہ کھیلوں کے متعدد پروگراموں کا انعقاد،ضرورت مندوں میں دو ہزار کھانے کی تقسیم ،سٹی کونسل کے اراکین سے ملاقات،ماہ رمضان میں شہید ہونے والے شہداء کے مزارات کی صفائی اور گل پوشی وغیرہ بھی شامل ہے ۔
جناب جہاندار نے بتایا کہ شہر کے چوکوں و چراہوں اور اداروں میں امام رضا(ع) کی صلوات کا نشر کرنا،محلوں میں جشن کی محافل کا انعقاد،شہر بھر میں رضوی پروگراموں کا انعقاد،رضوی خدمت گزاروں کی جانب سے خون عطیہ کرنے کا پروگرام اور نذر شفا پروگرام کے تحت جہادی دستے پسماندہ علاقوں میں ہیلتھ سے متعلق خدمات فراہم کریں گے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کاشان شہر کے خادمین عشرہ کرامت کے ایّام میں ’’معین الضعفاء‘‘ پروگرام کے تحت اہلبیت(ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضرورت مندوں کے مسائل حل کریں گے اوریتیم خانوں ،فلاحی مراکزاوراولڈ ہومز میں جشن کی محافل منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں قید ماؤں کی رہائی بھی کروائیں گے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے دوران  پانچ ہزار پانچ سو انتیس  عوامی خدمات اور944 خصوصی خدمات کاشان میں فراہم کی گئیں اس کے علاوہ گذشتہ سال 182 رضوی خادمین کو جذب کرنے کے ساتھ181 خادمین کو اعزازی خادم کا درجہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ کاشان کے خدماتی مراکز کے خادمین کا نیٹ ورک 669 خادمین پر مشتمل ہے جن میں 462 مرد اور207خواتین اور 408 یاور رضوی خادمین ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب