آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 209
08:13

2026/04/26

ملکی ترقی کا دارومداربلند حوصلوں اور عوام کی مخلصانہ خدمت پر ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی

ملکی ترقی کا دارومداربلند حوصلوں اور عوام کی مخلصانہ خدمت پر ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارو مدار بلند حوصلوں اور عوام کی مخلصانہ خدمت پر ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ احمد مروی نے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اورصوبائي حکام سے ملاقات کے دوران شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خدمت،استقامت اور مختلف میدانوں میں مؤثر موجودگی کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے نئے رہبر حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی اور جنگ کے ایّام میں حکومت کی جانب سے ضروری اشیاء کی مناسب فراہمی پر حکومتی اقدامات کو سراہاتےہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں ہونے والی جنگ کے د وران حکومت نے عمدہ اقدامات انجام دیئے اگرچہ مہنگائی کا مسئلہ ہمیشہ موجود ہے لیکن جن حالات میں جنگ مسلط کی گئی عوام کو کسی بھی قسم کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے ملک پر حملہ کیا ،رہبر معظم انقلاب اور ہمارے بہت سارے کمانڈرز شہید کئے اور ملک بمباری کی زد میں تھا اس کے باوجود عوام نے ملک میں کسی قسم کی کمی محسوس نہیں کی ،یہ اللہ کے فضل و کرم کا جلوہ ہے جو حکومتی حکام کے ہاتھوں ظاہر ہوا۔ 
انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران ایران میں قحط سالی کے تلخ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ میں ایران غیرجانبدار رہا اور جنگ میں داخل نہ ہوا اس کے باوجود ملک قحط کا شکار ہو گیا لیکن اس جنگ کے دوران نہ صرف قحط نہیں پڑا بلکہ بہت سی غیر ضروری اشیاء میں بھی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی،یہ سب اللہ کا فضل و کرم ہے جو مخلص اور محنتی حکام کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا۔ 
ماہ رمضان کی جنگ میں عوامی بعثت
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنی گفتگو کےد وسرے حصے میں قرآن کریم کی آیہ شریفه «إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ» سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو اس کے دین کی مدد کریں گے ، مدد و نصرت کا وعدہ دیا ہے اللہ تعالیٰ اس آیت میں الہیٰ نصرت و مدد کے بعد فرماتا ہے «وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ» یعنی وہ تمہیں ثابت قدم رکھے گا، یہ ثابت قدمی اور میدان میں موجودگی اللہ کی مدد و نصرت کے مصداق ہیں۔ 
آیت اللہ مروی نے اس بات پر زور دیا کہ حکام کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ انہیں ایسی عوام کی خدمت کی توفیق دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ثابت قدمی، استقامت اور میدان میں موجودگی کا جذبہ،الہیٰ نصرت و مدد کی برکات میں سے ہیں جو مومن اور انقلابی معاشرے کو ترقی کے راستے پر قائم رکھتی ہیں۔ 
انہوں نے شہید رہبر معظم انقلاب کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہ’’اگر ملک کے لئے کوئی حادثہ پیش آجائے تو اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو مبعوث کرے گا‘‘کہا کہ اللہ نے ایرانی عوام کو مبعوث کیا اور حققیت میں ہم نے ایک عوامی خیزش اور بعثت دیکھی، اگر ان ایّام میں عوام کی شاندار اور مقتدرانہ موجودگی نہ ہوتی تو یقینا جنگ کا راستہ کسی اور طرح سے طے پاتا۔ 
جنگ رمضان میں امریکہ بری طرح الگ تھلگ پڑگیا
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ امریکہ کے خبیث اور بد طینت  صدر نے انتہائی گستاخی اور بے حیائی کے ساتھ دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی تہذیب و تمدن کو مٹا دینا چاہتا ہے ؛ مگر نتیجہ کیا نکلا؟
آج خود امریکہ داخلی اختلافات کا شکار ہے ،امریکہ کی تاریخ میں بہت کم ایسا ہوا ہے کہ اس کے کسی صدر پر ملکی سیاستدانوں کی طرف سے اس حد تک تنقید اور تحقیر کی گئی ہو۔ 
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن یورپی ممالک نے امریکی جنگوں میں ان کا ساتھ دیا اس بار انہوں نے بھی ساتھ دینے سے انکار کر دیابلکہ بعض نے تو امریکی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کی ،یورپی ممالک اگرچہ ایران کے دوست نہیں لیکن اس جنگ میں انہوں نے امریکہ کا ساتھ دینے سے اجتناب کیا ہے ۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما پاپ کی ایران کے حق میں حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاپ جو عام طور پر ایسے عالمی واقعات میں غیرجانبدار رائے دیتا ہے ، اس بار اس نے ایران کے حق میں موقف اختیار کیا ،یہ سب واقعات اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ 
ایک ایسا مقتدر نظام  جوخطے میں اور بین الاقوامی سطح پر ایک تاثیر گذار طاقت بن چکا ہے ،یہ تمام ترقیاں درحقیقت الہیٰ فضل و کرم کی نشانیاں ہیں۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ آج وہ ممالک جو برسوں سے اپنی سلامتی کے لئے امریکہ کو بھاری اخراجات ادا کرتے آرہے تھے اب شک وشبہہ کا شکار ہیں  اور ان کا سوال بجا ہے کہ جب امریکہ خود اپنی سیکورٹی کے تحفظ میں ناکام ہے تو وہ ہماری حفاظت کا ضامن کیسے بن سکتا ہے ؟
آستان قدس رضوی نے اس پوری صورتحال کو امریکہ کی عالمی سطح پر کمزوری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمانہ گذر گیا جب امریکہ اپنی مرضی آسانی سے دنیا پر مسلط کر دیتا تھا ، اب اس کا ناقابلِ شکست چہرہ ٹوٹ چکا ہے ، حالیہ تبدیلیوں نے ثابت کر دیا کہ عالمی سطح پرطاقت کا توازن بدل رہا ہے ، اوراب سامراجی طاقتیں اپنی مرضی دوسرے ممالک پر نہیں تھوپ سکتیں۔ 
آیت اللہ مروی کا کہنا تھا کہ طبس کے حادثے کی تاریخ دوبارہ دہرائی گئی اور جو کچھ اصفہان کے اطراف میں پیش آیا وہ یقینا نصرتِ الہہیٰ کی واضح نشانی تھی،اگر عوام کی مقتدر اور فعال شرکت نہ ہوتی تو یقینا جنگ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ 
بڑی ذمہ داریوں سے نہ گھبرائیں
آستان قدس رضوی کے متولی نےبلند حوصلے اور عوام کی صادقانہ خدمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم پر فرض ہے کہ درست کام کریں اور خلوصِ دل سے عوام کی خدمت کریں،ہمارے ادبی ورثے میں ہمیشہ ’’کار نشد ندارد‘‘ اور ’’خواستن توانستن است‘‘ جیسے جملوں کے ذریعے بلند ارادے کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو ان مفاہیم کو اپنے کام کے لئے مشعل راہ قرار دینا چاہئے اور ثابت قدمی کے ساتھ امور کو آگے بڑھانا چاہئے اور بڑی بڑی ذمہ داریوں اور کاموں سے نہیں گھبرانا چاہئے ۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے اس قول سے استدلال کرتے ہوئے «إذا هِبتَ أمراً فَقَع فیهِ فإنَّ شِدَّةَ تَوَقّیهِ أعظَمُ مِمّا تَخافُ مِنهُ» فرمایا کہ جب کسی کام سے ڈرو تو اس میں کود پڑوکیونکہ اس سےبچنے کی شدت خود اس کام سے زیادہ ہے جس سے تم ڈرتے ہو، اس روایت میں آیا ہے کہ بڑے کاموں میں داخل ہونے کا ڈر مزید خوف اور ڈر میں اور ناتوانی میں اضافے کا باعث بنتا ہے لہذا ہمت کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے اور اللہ پر توکل کرتے ہوئے ہمیں ملکی تعمیر کے لئے اپنی ہمت اور نیت کو بلند کرنا چاہئے ،اگر ارادہ،کوشش اور مسلسل کاوشیں جاری رہیں گی تو ترقی کی بلندیوں تک پہنچنا ممکن ہوجاتا ہے ۔ 
انہوں نے ملکی ترقی کی راہ میں بلند عزم و ارادے  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت یہ ہونی چاہئے کہ ملک دنیا میں پہلے نمبر پر ہو، ذرائع  ، صلاحیتوں اور انسانی وسائل کے لحاظ سے ایران بہت آگے ہے بشرطیکہ صحیح ارادہ ہو صحیح منصوبہ بندی ہو، تمام عہدیداروں کی یہ نظر ہونی چاہئے کہ ایران ایک ترقی یافتہ ملک اور عالمی سطح پر سپر طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے ۔ 
آخر میں آیت اللہ مروی کا کہنا تھا کہ اس راہ میں بلند پروازی نہ صرف قابل مذمت نہیں بلکہ ضروری ہے بلند افق دیکھنے چاہئےاور ان تک پہنچنے کے لئے کاوشیں کرنی چاہئے اس راہ میں جو چیز بہت اہم ہے وہ مسلسل کاوشیں ، درست منصوبہ بندی اور سنجیدگی سے اسے انجام دینا ہے تاکہ یہ اہداف حاصل ہو سکیں ، اس لئے بڑے کاموں میں داخل ہونے سے نہ گھبرائیں ، انشاء اللہ خدا آپ سب کو اور تمام عہدیداروں کو انہیں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں